کربلا کی صوبائی حکومت نے یوم عاشورہ پر کربلا جانے والے زائرین کے لیے ہر طرح کی رفاہی سہولیت اور حفاظتی انتظامات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی حکومت کے نمائندے نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ محرم و صفر میں ہر سال پچھلے سال سے زیادہ زائر کربلا میں حاضر ہوتے ہیں اعلان کیا ہے کہ کربلا کی صوبائی حکومت اس مقدس شہر میں لاکھوں زائرین کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
زہیر احمد نے کربلا کی صوبائی کونسل اور سکیورٹی عہدہ داروں کے درمیان انجام پانے والی ہم آہنگی کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ سکیورٹی عہدہ دار روز عاشور زائرین کے تمام حفاظتی انتظامات انجام دیں گے۔
انہوں نے زائرین کی رفاہی خدمات کے بارے میں بھی بتایا کہ امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے لیے حتی الامکان رفاہی انتظامات پیش نظر رکھے گئے ہیں اور کوشش کی جائے گی کہ زائرین کو کربلا میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
source : abna24