اردو
Sunday 7th of July 2024
0
نفر 0

محرم نہيں ہے تو ہي نواہائے راز کا ياں ورنہ جو حجاب ہے پردہ ہے ساز کا

يعني جس چيز کو تو عالم حقيقت کا حجاب سمجھتا ہے وہ رباب کا ايک پردہ ہے جس سے نغمہ ہائے رازِ حقيقت بلند ہيں مگر اس کے تال سر سے تو خود ہي واقف نہيں لطف نہيں اُٹھاسکتا - رنگ شکستہ صبح بہارِ نظارہ ہے يہ وقت ہے شگفتن گل ہائے ناز کا
محرم نہيں ہے تو ہي نواہائے راز کا  ياں ورنہ جو حجاب ہے پردہ ہے ساز کا

يعني جس چيز کو تو عالم حقيقت کا حجاب سمجھتا ہے وہ رباب کا ايک پردہ ہے جس سے نغمہ ہائے رازِ حقيقت بلند ہيں مگر اس کے تال سر سے تو خود ہي واقف نہيں لطف نہيں اُٹھاسکتا -

رنگ شکستہ صبح بہارِ  نظارہ ہے

يہ وقت ہے شگفتن گل ہائے ناز کا

يعني نظارہ اُس کا موسم بہار ہے اور نظارہ سے اُس کے ميرا رنگ اُڑ جانا طلوع صبح بہار ہے اور طلوع صبح بہار پھولوں کے کھلنے کا وقت ہوتا ہے غرض يہ ہے کہ بروقت نظارہ ميرے منہ پر ہوائياں اُڑتے ہوئے اور مہتاب چھٹتے ہوئے ديکھ کر وہ سرگرم ناز ہو گا يعني ميرا رنگ اُڑ جانا وہ صبح ہے جس ميں گل ہائے ناز شگفتہ ہوں گے -

تو اور سوئے غير نظر ہائے تيز تيز

ميں اور دُکھ ترے مژہ ہائے دراز کا

اس شعر ميں ’ ہائے ‘ يا تو علامت جمع و اضافت ہے يا کلمۂ تاسف ہے ، دونوں صورتيں صحيح ہيں -

صرفہ ہے ضبط آہ ميں ميرا وگرنہ ميں

طعمہ ہوں ايک ہي نفس جاں گداز کا

اس شعر ميں اپني ناتواني و نقاہت اور اپني آہ کي شدت و حدت کا بيان مقصود ہے يعني اگر ضبط کروں تو ايک ہي آہ ميں تحليل ہوکر فنا ہو جاۆں -

ہيں بسکہ جوش بادہ سے شيشے اُچھل رہے

ہر گوشۂ بساط ہے سر شيشہ باز کا

شيشہ باز مرد شعبدہ باز کو کہتے ہيں جو کہ شعبدہ دکھاتے وقت ہاتھوں کو اور سر کو ہلاتا ہے اور بساط سے وہ فرش مراد ہے جس کے گوشوں پر شراب کے شيشے چنے ہوئے ہيں -

کاوش کا دل کرے ہے تقاضا کہ ہے ہنوز

ناخن پہ قرض اس گرہ نيم باز کا

يعني دل ميرا جو کہ تنگي و گرفتگي سے گرہ ہو کے رہ گيا ناخن غم سے کاوش کا تقاضا کرتا ہے جيسے کوئي اپنا قرض مانگتا ہے اور نيم باز کے لفظ سے يہ ظاہر ہے کہ کاوش غم پہلے بھي ہوئي مگر ناتمام ہوئي -

تاراج کاوشِ  غم ہجراں ہوا اسد

سينہ کہ تھا دفينہ گہر ہائے راز کا

يعني اے اسد افسوس دفينہ راز کو غم نے کھودکر نکالا اور تاراج کيا ، حاصل يہ کہ غم نے رُسوا کيا -


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حسین میراحسین تیراحسین رب کاحسین سب کا(حصہ اول)
ملک و ملت کی بقا کا راز کربلا میں ہے
حضرت علی اکبر علیہ السلام
روزہ سے متعلق چالیس حدیثیں
اسلام اور مقام زن
اسلامي بيداري کي تحريک ميں خواتين کا کردار
جنگ ذات السلاسل
غیبت بیماری کے اسباب اور اس کا علاج
جناب فاطمہ(ع) حضرت رسول خدا (ص)کی اکلوتی بیٹی
امام حسین علیہ السلام کی چالیس حدیثیں

 
user comment