اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

نماز بہترین عمل ہے

نماز دینی اعمال میں سے بہترین عمل ہے۔اگر یہ درگاہ الٰھی میں قبول ہو گئی تو دوسری عبادات بھی قبول ہو جائیں گی اور اگر یہ قبول نہ ہوئی تو دوسرے اعمال بھی قبول نہ ہوں گے ۔ جس طرح انسان اگر دن رات میں پانچ دفعہ نہر میں نہائے دھوئے تو اس کے بدن پرگندگی باقی نہیں رہتی اسی طرح پانچ وقت نماز بھی انسان کو گناھوں سے پاک کر دیتی ہے بہتر ہے کہ انسان نماز اول و
نماز بہترین عمل  ہے

نماز دینی اعمال میں سے بہترین عمل  ہے۔اگر یہ درگاہ الٰھی میں قبول ہو گئی تو دوسری عبادات بھی قبول ہو جائیں گی اور اگر یہ قبول نہ ہوئی تو دوسرے اعمال بھی قبول نہ ہوں گے ۔ جس طرح انسان اگر دن رات میں پانچ دفعہ نہر میں نہائے دھوئے تو اس کے بدن پرگندگی  باقی نہیں  رہتی اسی طرح پانچ وقت نماز بھی انسان کو گناھوں سے پاک کر دیتی  ہے  بہتر  ہے  کہ انسان نماز اول وقت میں پڑ ھے ۔ جو شخص نماز کو معمولی اور غیر اہم سمجھے  وہ اس شخص کے مانند  ہے  جو نماز نہ پڑھتا ھو ۔ رسول اکر م (ص) نے فرمایا ہے  :” جو شخص نماز کو اھمیت نہ دے اور اسے معمولی چیز سمجھے  وہ عذاب آخرت کا مستحق  ہے  “۔ ایک دن رسول اکرم  (ص)مسجد میں تشریف فرما تھے  کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا اور نماز پڑھنے میں مشغول ھو گیا لیکن رکوع اور سجود مکمل طور پر بجانہ لایا ۔ اس پر حضور  (ص)نے فرمایا کہ : اگر یہ شخص اس حالت میں مر جائے جبکہ اس کے نماز پڑھنے کا یہ طریقہ  ہے  تو یہ ہمارے دین پر  نہیں مرے گا ۔ پس انسان کو خیال رکھنا چاہیے کہ نماز جلدی جلدی نہ پڑ ھے  اور حالت نمازمیں خدا کی یاد سے غافل نہ ہو اور خشوع و خضوع اور سنجیدگی سے نماز پڑ ھے  اور یہ خیال رکھے  کہ کس ہستی سے کلام کر رہا  ہے  اپنے آپ کو خدا وند عالم کی عظمت اور بزرگی کے مقابلے میں حقیر اور نا چیز سمجھے


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام رضا علیہ السلام کے فضائل کے چند گوشے
امام خمینی (رہ):غدیر کے پس منظر میں ہمارے فرائض
امام علی کا مرتبہ شہیدمطہری کی نظرمیں
علم کا مقام
وحی کی حقیقت اور اہمیت
امام خمینی معاصر تاریخ کا مردِ مجاہد
خدا کا غضب کن کے لیۓ
علم کا مقام
انساني اخلاق کي درستي ميں قرآن کا کردار
اہل سنّت بھائیوں کے منابع سے پیغمبر اعظم ﷺکی ...

 
user comment