اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

حاکميت قرآن

کتاب انزلناہ اليک لتخرج الناس من الظلمات الي النور باذن ربہم الي صراط العزيز الحميد ( سورہ ابراہيم1) يہ کتاب ہے جسے ہم نے پ کي طرف نازل کيا ہے، تاکہ پ لوگوں کو حکم خدا سے تاريکيوں سے نکال کر نور کي طرف لیئيں اور خدائے عزيز و حميد کے راستے پر لگاديں-
حاکميت قرآن

کتاب انزلناہ اليک لتخرج الناس من الظلمات الي النور باذن ربہم الي صراط العزيز الحميد ( سورہ ابراہيم1)

يہ کتاب ہے جسے ہم نے پ کي طرف نازل کيا ہے، تاکہ پ لوگوں کو حکم خدا سے تاريکيوں سے نکال کر نور کي طرف لیئيں اور خدائے عزيز و حميد کے راستے پر لگاديں-

رسول الله (ص) نے فرمايا:’’اذا لتبست عليکم الفتن کقطع الليل المظلمۃ فعليکم بالقرآن فانہ شافع مشفع وما حل مصدق من جعلہ امامہ قارہ اليٰ الجنۃ ومن جعلہ فاقہ اليٰ النار .... اليٰ خر الحديث‘‘

جب فتنے اندھيري رات کے تاريک حصوں کي طرح تمھارے لئے الجھنيں پيدا کرديں تو تمھيں قرآن ہي سے وابستہ رہنا چاہئے- اس لئے کہ قرآن شفاعت، کرنے والا ہے، اس کي شفاعت مقبول ہے- قرآن تصديق شدہ مدبر ہے- جس نے اسے اپنے سامنے رکھا قرآن اسے جنت ميں لے جائے گا اور جس نے قرآن کو پس پشت ڈال ديا وہ ايسے شخص کو جہنم ميں پہنچا دے گا- وہ بہترين راستے کا رہنما ہے-

’’وہ ايسي کتاب ہے جس ميں تفصيل و تشريح اور نتيجہ خيزي ہے- و حتمي وقطعي فيصلہ کن کتاب ہے، غير سنجيدہ چيز نہيں- اس کا ظاہر ہے، اس کا باطن ہے- اس کا ظاہر حکم (فيصلہ) ہے اس باطن علم ہے، اس کا ظاہر خوش نمااور اس کا باطن بہت ہي عميق ہے- اس کے عجائبات بے حساب ہيں اور اس کے غرائب اور ندرتوں پر کہنگي اپنا اثر دکھاتي - اس ميں ہدايت کے چراغ اور حکمتوں کے مينار ہيں-‘‘

’’نظر دوڑانے والے کو اسے ديکھنا چاہئے اور نگاہ کو اس کي صفات تک رسائي حاصل کرنا ضروري ہے- قرآن متلائے ہلاکت کو نجات اور مشکلوں ميں پھنسے ہوئے کو خلاصي دلاتا ہے-‘‘

حضرت علي عليہ السلام نے فرمايا:’’ واعلموا ان ہذا القرآن ہو الناصح الذي لا يغش والہادي الذي لايضل........(اليٰ خرہ)

’’ياد رکھو!يہ قرآن (مجيد) وہ خير خواہ ناصح ہے جو کبھي دھوکا نيہں ديتا- وہ رہنما ہے جو کبھي گمراہ نہيں کرتا، وہ سخن گوہے جو کبھي جھوٹ نہيں بولتا- جو بھي قرآن کا ہم نشين ہوا وہ ہدايت کو بڑھا کر اور گمراہي کوگھٹا کر جاتا ہے-‘‘

پيغمبر اسلام0 نے قرآن مجيد کا جس طرح تعارف فرمايا وہ ج امت اسلاميہ کے لئے خاص طور پر قابل توجہ ہے-جس قسم کي تہہ در تہہ تاريکياں اور سياہ بادل ج مسلمانوں کي زندگي پرچھائے ہوئے ہيں اس سے پہلے کبھي نہ تھے- يہ درست ہے کہ اس صورتحال کي ابتدائ اس وقت ہوئي جب اسلامي خلافت کي جگہ، طاغوتي سلطنت نے ل لي- قرآن کريم سے رشتہ ايک تکلف اور رسم کي حيثيت سے باقي رہ گيا، وہ مسلمانوں کي زندگي سے باہر ہوگيا- ليکن ج بيسويں صدي کے عہد جاہليت ميں سياسي پيچ و خم اور پروپيگنڈے کے ايسے مرحلے ميں داخل کرديا گيا ہے جو پہلے سے کہيں زيادہ خطرناک اور کہيں زيادہ فکرمند کردينے والي بات ہے-

سب سے بڑا ذريعہ اور موثر ترين حيلہ جس سے اسلام کو ايک گوشے ميں دھکيلا جا سکتا تھا يہي تھا کہ مسلمان عوام کے دل و دماغ سے قرآن کو نکال ديا جائے- اسلامي ممالک ميں استعماري طاقتوں کے تے ہي اس کام کو نقطہ مرکزي بناليا گيا اور بيروني اقتدار طلب لوگوں کا ايک اہم کام بن گيا، اور اس کے لئے طرح طرح کے طور طريقے اختيار کئے گئے-قرآن کريم، جسے خود اسي کتاب مقدس ميں نور، ہدايت حق کو باطل سے جدا کرنے والا، زندگي، ميزان، شفا اور ذکر جيسے نام ديئے گئے ہيں اسي وقت ان خصوصيات کا مظہر ہو سکے گا جب پہلے مرحلے ميں مرکز فکر و فہم اوردوسرے مرحلے ميں محور عمل قرارپائے-

ابتدائے اسلام ميں، اسلامي حکومت کے دور ميں قرآن ہي حرف خر اور فيصلہ کن حکم تھا- حد يہ ہے کہ خود کلام پيغمبر0 اکرم کو اسي کي بنياد پر پرکھا جاتا تھا- معاشرے ميں علمائے قرآن صحيح قدرومنزلت کے حامل تھے- حضور0 نے لوگوں کو سمجھايا تھا-’’اشرف امتي اصحاب الليل وحملۃ القرآن‘‘ميري امت کے معزز لوگ شب بيداري اور حاملين قرآن ہيں-

حمل قرآن کريم کو سيکھنا، اسے سمجھنا اس پر عمل کرنا ہے- ان دنوں يہ صفت معاشرے ميں ايک فضيلت سمجھي جاتي تھي- زندگي کي ہر مشکل ميں قرآن کي طرف رجوع کيا جاتاتھا- ہر بات کو ماننے نہ ماننے، ہر دعوے کو پرکھنے اور ہرروش کو قبول کرنے نہ کرنے کا معيار قرآن کريم تھا- وہ لوگ حق و باطل کو قرآن کے ذريعے پہچانتے تھے- اس کے بعد زندگي کے ميدان ميں اس کے نمونے ديکھتے اور معين کرتے تھے-

جب سے اسلامي معاشروں پر مسلط ہونے والي قوتيں اسلامي اقدار سے محروم اور دور ہونے لگيں اسي وقت سے انھوں نے قرآن کو جو حق و باطل ميں تميز کا پيمانہ ہے، اپنے لئے رکاوٹ سمجھنا شروع کرديا- پھر اس مہم کا غاز ہوا کہ کالم الٰہي کو زندگي کے ميدان سے نکال ديا جائے-

اس کا نتيجہ يہ ہوا کہ دين معاشرتي زندگي سے جدا اوردنيا، خرت سے الگ ہوگئي اور حقيقي دينداروں اور دنيا طلب قدرت مندوں ميں ٹھن گئي- زندگي کے ميدانوں اور مسلمانوں کے معاشرے سے اسلام کوانتظامي منصب سے ہٹادياگيا، اسلام کا تعلق صرف عبادت گاہوں، مسجدوں اور گوشہ ہائے دل سے سمجھ ليا گيا- يوں حيات اجتماعي اوردين کے درميان ايک طويل جدائي رونمائي ہوئي-


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

وحی کی حقیقت اور اہمیت
امام خمینی معاصر تاریخ کا مردِ مجاہد
خدا کا غضب کن کے لیۓ
علم کا مقام
انساني اخلاق کي درستي ميں قرآن کا کردار
اہل سنّت بھائیوں کے منابع سے پیغمبر اعظم ﷺکی ...
مياں بيوي کے نازک تعلقات
امام ہادی علیہ السلام اور اعتقادی انحرافات کے ...
راویان حدیث
دماغ کي حيرت انگيز خلقت

 
user comment