اردو
Sunday 22nd of December 2024
0
نفر 0

امام جعفر صادق علیہ السلام کی نصیحتیں

ابان بن تغلب کابیان ہے کہ میں نے امام جعفرصادق سے دریافت کیا:’’کونسی چیزانسان میں ایمان کوثابت رکھتی ہے ؟‘‘ امام نے فرمایا:’’انسان میں ایمان کوثابت رکھنے والی چیز’’پرہیزگاری‘‘ہے ۔اورانسان سے ایمان کونکال دینے والی چیز’’لالچ‘‘ہے ۔ امام نے حم
امام جعفر صادق علیہ السلام کی نصیحتیں

ابان بن تغلب کابیان ہے کہ میں نے امام جعفرصادق سے دریافت کیا:’’کونسی چیزانسان میں ایمان کوثابت رکھتی ہے ؟‘‘
امام نے فرمایا:’’انسان میں ایمان کوثابت رکھنے والی چیز’’پرہیزگاری‘‘ہے ۔اورانسان سے ایمان کونکال دینے والی چیز’’لالچ‘‘ہے ۔
امام نے حمادسے فرمایا:’’اگر توچاہتا ہے کہ تیری آنکھیں روشن ہوں (تجھے خوشی حاصل ہو) اوردنیاوآخرت کی بھلائی میسر ہوتوجوکچھ لوگوں کے ہاتھ میں ہے اس کالالچ نہ کراور خود کو مردوں میں شمارکر، دل میں یہ نہ کہہ کہ تو لوگوں میں سے کسی سے بلند مرتبہ ہے اوراپنی زبان کی حفاظت کرجس طرح اپنے مال کی حفاظت کرتا ہے ۔‘‘
عمروبن سعید ثقفی سے منقول ہے کہ میں نے امام جعفرصادق سے عرض کی کہ ’’میں ہمیشہ آپ کی زیارت سے مشرف نہیں ہو سکتا لہذاآپ مجھے ایسی تعلیم فرمائیں کہ جس پرعمل پیرا ہوکر میں کامیابی سے ہمکنارہوجاؤں ۔‘‘
امام علیہ السلام نے فرمایا:’’میں تجھے اﷲسے ڈرنے ، پرہیزگاری اختیارنے اورنیکیوں کے انجام دینے کی وصیت کرتا ہوں ۔تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ نیکیوں کے انجام دینے کا اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں جب تک پرہیزگاری اس کے ساتھ نہ ہو۔‘‘
امام جعفرصادق نے وصیت کی خواہش رکھنے والے ایک شخص سے فرمایا:’’سفرآخرت کے لئے زادِراہ اکٹھا کرو۔اورجانے سے پہلے اسے بھیج دو تاکہ تمہیں مرتے وقت دوسروں سے التماس اوروصیت نہ کرنی پڑ ے کہ وہ بعد میں تمہارے لئے یہ زاد راہ بھیج دیں


source : alhassanain
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سمیہ، عمار یاسر کی والده، اسلام میں اولین شہید ...
"صنائع اللہ " صنائع لنا" صنائع ربّنا " ...
مجلسِ شبِ عاشوره
اولیائے الٰہی کیلئے عزاداری کا فلسفہ کیا ہے؟
امام محمد باقر (ع) كى سوانح عمري
اھداف عزاداری امام حسین علیه السلام
قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس (علیہ السلام)
قوم لوط (ع) كا اخلاق
عید مسلمان کی خوشی مگر شیطان کے غم کا دن ہے
علامہ اقبال کا حضرت فاطمة الزہراء (س) کی بارگاہ ...

 
user comment