کی رپورٹ کے مطابق شہید آیت اللہ باقر النمر کے بیٹے محمد النمر نے سعود ی حکومت کے اس اقدام کو وحشیگری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت ہمارے والد کے جنازے سے بھی ڈرتی ہے اسی لئے وہ ان کا جنازہ ہمارے حوالے نہیں کر رہی ہے - شہید آیت اللہ باقر النمر کے بیٹے نے الجدید ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ شیخ النمر کی روش مفاہمت آمیزروش تھی وہ لوگوں کو شہادت کا درس تو دیتے تھے لیکن تشدد کا نہیں ۔ محمد النمر نے کہا کہ میرے والد شہید آیت اللہ باقر النمر بندوقوں کے سامنے سینہ سپر ہوجانے اور ظالموں کے مقابلے میں پرامن احتجاج اور استقامت کا مظاہرہ کرنے اور حقوق سے دستبردار نہ ہونے کی بات کرتے تھے -شہید آیت اللہ باقر النمر کے بیٹے نے جو امریکا میں مقیم ہیں کہا کہ سعودی حکومت ہر چیز میں وحشیگری کا مظاہرہ کرتی ہے یہاں تک کہ میرے والد کا جنازہ بھی ہمارے حوالے کرنے سے خائف ہے- انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت میرے والد سے جب وہ حیات تھے اس وقت بھی خائف تھی اور آج جب انہیں شہید کر دیا ہے پھر بھی ان سے ڈرتی ہے - واضح رہے کہ سعو دی حکومت نے گذشتہ دوجنوری کوسعودی عرب کے ممتاز عالم دین اور عوام کے حقوق کی بحالی کی تحریک کے علمبردار آیت اللہ شیخ باقر نمر کو بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا - سعودی حکومت نے ان کے اہل خانہ کو اطلاع دئیے بغیر ہی انہیں نامعلوم مقام پر دفن کر دیا - شہید آیت اللہ باقر نمر کی مظلومانہ شہادت پر پوری دنیا میں مسلمانوں نے بلا تفریق مذہب و مسلک احتجاج کیا اور سعودی حکومت کے اس وحشیانہ اقد ام کی مذمت کی - مشرقی سعود ی عرب میں عوامی مظاہرے بدستور جاری ہیں -
source : abna24