اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

عید الاضحیٰ کے باعث ملک بھر میں قیدیوں کو پھانسیوں کا عمل روک دیا گیا

کی رپورٹ کے مطابق عید قربان کے باعث اڈیالہ جیل سمیت ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کا عمل روک دیا گیا، جو اب فیصلے کے مطابق ستمبر کے آخری عشرے میں شروع کیا جائے گا۔ تفصلات کے مطابق عید الضحیٰ
عید الاضحیٰ کے باعث ملک بھر میں قیدیوں کو پھانسیوں کا عمل روک دیا گیا

کی رپورٹ کے مطابق عید قربان کے باعث اڈیالہ جیل سمیت ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کا عمل روک دیا گیا، جو اب فیصلے کے مطابق ستمبر کے آخری عشرے میں شروع کیا جائے گا۔ تفصلات کے مطابق عید الضحیٰ کی مناسبت سے ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزاؤں پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ سیشن ججز نے بھی عید قربان اور حج کے احترام میں پھانسی دینے کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے احکام روک دیئے ہیں۔ اس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں مجموعی طور پر 285 سزائے موت کے قیدی ہیں، ان میں سے 10 کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس زیرِ التوا ہیں، ایک خاتون ملزمہ سمیت 66 اپیلیں سپریم کورٹ اور چھ خواتین سمیت 209 اپیلیں ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔ اس سال یکم جنوری سے 31 اگست تک اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر 42 مجرمان کو پھانسی دی گئی ہے، جبکہ اس عرصے کے دوران 58 سزائے موت کے قیدی ہائی کورٹ سے پھانسی کی سزا کالعدم قرار پانے اور راضی نامہ کی بنیاد پر رہائی پا چکے ہیں۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت زینب (س) عالمہ غیر معلمہ ہیں
اہلِ حرم کا دربارِ یزید میں داخلہ حضرت زینب(ع) کا ...
لڑکیوں کی تربیت
جناب سبیکہ (امام محمّد تقی علیہ السلام کی والده )
عبادت،نہج البلاغہ کی نظر میں
اخلاق کى قدر و قيمت
اسوہ حسینی
ائمہ اثنا عشر
فلسفہٴ روزہ
نہج البلاغہ اور اخلاقیات

 
user comment