اردو
Wednesday 8th of January 2025
0
نفر 0

مغربی تہذیب ہمیں اللہ سے دور کرتی ہے

ہندوستان کے دورہ پر آئے امام کعبہ شیخ خالد بن علی الغامدی نے کل لکھنؤ میں انیگرل یونیورسٹی کی میڈیکل سائنس کی توسیع عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں امام کعبہ نے یونیورسٹی کا جائزہ لیکر مسرت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے ایک استقبالیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں راجیہ سبھا کے سابق ڈپٹی اسپیکر کے رحمان خان کے علاوہ بڑی تعداد میں شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کی ۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی نے تقریب کی صدارت کے فرائض انجام دئے۔ اس موقع پر امام کعبہ نے کہا کہ علوم کا رشتہ اسلام سے ہے۔ طلباء زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے لوگوں کی خدمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ جو علم ہمیں اللہ اور نبی دونوں سے دور کرے، اس سے دور رہنے میں ہی بہتری ہے۔ آپ لوگ امریکہ کے نظریہ سے قطعاً متاثر نہ ہو اور مغربی تہذیب اپنانے کی کوشش نہ کریں یہ ہمیں اللہ سے دور کرتی ہے۔ آپ یہ سوچ کر تعلیم حاصل کریں کہ اللہ ایک ہے اور ہم اس کے بندے ہیں۔ ہمارا ہر عمل اسی کی رضا کے لئے ہونا چاہئے۔

امام حرم شیخ الغامدی

انہوں نے کہا کہ جو علم ہمیں اللہ اور نبی دونوں سے دور کرے، اس سے دور رہنے میں ہی بہتری ہے۔ آپ لوگ امریکہ کے نظریہ سے قطعاً متاثر نہ ہو اور مغربی تہذیب اپنانے کی کوشش نہ کریں یہ ہمیں اللہ سے دور کرتی ہے۔ آپ یہ سوچ کر تعلیم حاصل کریں کہ اللہ ایک ہے اور ہم اس کے بندے ہیں۔ ہمارا ہر عمل اسی کی رضا کے لئے ہونا چاہئے۔

نے کہا کہ جدید تکنیکی تعلیم حاصل کرتے ہوئے بھی وحدانیت پر یقین قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ قرآن اور احادیث کی شکل میں ہدایات موجود ہیں جن کی روشنی میں اعلیٰ تکنیکی تعلیمات اپنے عقیدے پر رہتے ہوئے حاصل کرسکتے ہیں۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر وسیم اختر نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے آج کے دن کو یونیورسٹی اور طلبہ کے لئے تاریخی دن قرار دیا۔ ۔

صدارتی خطاب میں مولانا رابع حسنی ندوی نے کہا کہ اس ادارے کی بنیاد جن نیتوں پر رکھی گئی تھی اس پر یہ قائم ہے۔ انہوں نے دنیاوی تعلیم کے ساتھ عقیدے سے سمجھوتا نہ کرنے کی ہدایت دی 

تقریب کے اختتام پر کعبہ کے پیش نماز نے نماز ظہر ادا کرائی ۔ انیگرل یونیورسٹی کے علاوہ امام کعبہ نے چوک (لکھنئو) واقع جیوتی باپھولے پارک میں جمعیۃ اہل حدیث کے زیر اہتمام پیام امن و انسانیت کانفرنس میں شرکت کی ۔

یہاں انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مشکلات اور مسائل کا حل صرف اور صرف اسلام میں ہے اور اسی میں سلامتی ہے۔ اسلام انسانیت کا دین ہے اور یہ انسانوں کی حفاظت کے لئے ہی آیا ہے۔ شیخ کا لکھنئو کے قدیم حصہ میں یہ پہلا جلسہ تھا جو انتہائی کامیاب رہا ۔ یہاں امام کعبہ نے نماز عشاء کی امامت بھی کی 

اس سے قبل امام کعبہ جہانگیر آباد کے تاریخی قلعہ میں جم غفیر سے مخاطب ہوتے ہوئے امام حرم نے انہیں نصیحت کی کہ وہ دوسری قوموں پر قطعی بوجھ نہ بنیں بلکہ علوم نافعہ حاصل کر کے دوسری قوموں پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ ایسی تعلیم حاصل کرو جس سے عقیدہ خراب نہ ہونے دیں ، بدعات و خرافات کا دخل نہ ہو، اسلامی شعائر میں فرق نہ آتا ہو۔ ایسے علوم کا سیکھنا مسلمانوں پر لازم ہے ۔

اس موقع پر کعبہ کے پیش نماز نے جہانگیر آباد انسٹی ٹیوٹ کے اردو چینل کا افتتاح کرتے ہوئے شیخ نے کہا کہ اسے اسلامی چینل بنایا جائے، جو لوگوں کے لئے مبارک ہو۔ اللہ کے احکام اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں کی اشاعت ہو، اسلام کے پیغام کی نشریات ہو جس سے اسلامی ثقافت تہذیب و تمدن سے عوام کو روشناس کرایا جاسکے اور اس میں کسی طریقہ کا کا کوئی پروگرام ایسا نہ شامل کیا جائے جس سے عقیدہ میں بگاڑ پیدا ہو اور اللہ و رسول (ص) کے حکم کی خلاف ورزی ہوتی ہو ۔


source : http://www.taghrib.ir/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

دوسری وجہ: روایات میں بنیادی اختلاف
آسمانی ادیان کی پیروی کرنے والوں کے ساتھ زندگی ...
ہماری کہانیاں
محترمہ والٹرور کي اسلام قبول کرنے کي ايمان افروز ...
شیعوں کاعقیدہٴ وظائف امامت
علم ایک لازوال دولت ہے
ربّ العا لمین کے بعض اسماء اور صفات
تاریخ آل سعود
نماز جمعہ میں ملکی اور علاقائی حالات پر بصیرت ...
امامت کے وجوب پر ادلہ

 
user comment