اردو
Wednesday 18th of December 2024
0
نفر 0

مصبَاحُ الدُّجیٰ یونیورسٹی

مصبَاحُ الدُّجیٰ یونیورسٹی

یہ جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کی ملت جعفریہ کی واحد اسلامی فاصلاتی مذہبی تعلیمی دانشگاہ ہے ۔

جس کا باقاعدہ آغاز قلعہ دیدار سنگھ ضلع گوجرانوالہ میں جنوری 2004 سے کیا گیا۔ مورخہ 8 جون 2007 ء سے نیاز بیگ ( ٹھوکر ) لاہور میں اس کا مین کیمپس منتقل کر دیا گیا ہے ۔اس میں پوری دنیا سے مؤمنین و مؤمنات داخلہ لے کر گھر بیٹھے ملت جعفریہ کی پاکستان اور بیرونی ممالک کی اعلیٰ مذہبی ڈگریاں حاصل کر رہے ہیں ۔

اگر آپ بھی داخلہ لینا چاہتے ہوں یا اپنی مسجد و امام بارگاہ میں یونیورسٹی کا سٹڈی سنٹر قائم کر کے اپنے بچوں اور بچیوں کو علوم محمد و آل محمد علیھم السلام سے آراستہ کرنے کی خواہش رکھتے ہوں تو ہماری تدریسی و تبلیغی خدمات حاضر ہیں۔

قیام کا مقصد

ہر گھر کی دہلیز تک علوم محمد (ص) و آل محمد پہنچانا خصوصاّ جوان نسل میں دینی آگاہی پیدا کرنا۔

وہ طالبات جو مڈل ، میٹرک ،ایف اے ، بی اے و غیرہ پاس کرنے کے بعد گھر میں فارغ ہیں انہیں گھر میں رہتے ہوئے اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کرنے کی سہولت مہیا کرنا ۔

وہ مومنین و مومنات جو مجلس پڑھنے کا شوق رکھتے ہوں انہیں ا س کے لیے مواقع فراہم کرنا ۔

عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام کے عظیم معنوی سرمایہ سے اپنے عقیدہ، ایمان اور تقویٰ کی حفاظت کرنا۔

اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب مکالمہ سے دنیا میں امن و آشتی کے لئے کوشاں رہنا ۔

الغرض یونیورسٹی کی انتظامیہ خود بھی حضرت امام زمانہ کی منتظر بننے کی کوشاں ہے اور ملت تشیع کے بچوں ، بچیوں اور مومنین و مومنات کو ان کے استقبال کے لئے تیار کرنا اپنا مقصدحیات سمجھتی ہے ۔

امتیازی خصوصیات

گھر بیٹھے تعلیم وتربیت کی سہولت اورآڈیو، سی ڈیز کا استعمال ۔

واعظ تک تمام کورسز آسان اردو زبان میں ۔

کتب کے ہدیہ کے علاوہ کسی قسم کی کوئی فیس نہیں ۔

فاضل ایران کے کورس کے لیے قم اور مشہد کے تعلیمی مراکز میں تعلیم وتربیت کا انتظام ۔

تعلیمی اور تربیتی ورکشاپس میں علماء کرام اور معلمات کے لیکچرز کا اہتمام ۔

اعزازات

نمایاں پوزیشن والے طلبہ وطالبات کو انعامات۔

مومنات کوآرڈی نیٹرز کو رداء حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کے عنوان سے ردائیں۔

ہزاروں طلبہ وطالبات نے مختلف کورسز کا امتحا ن پاس کیا۔

طالبات کی ریگولر کلاس نے تعلیمی بورڈ سے فاضل عربی کا امتحان پاس کیا۔

مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں سٹڈی سنٹر زکا قیام ۔

سٹڈی سنٹر

پاکستان اور بیرون ممالک مختلف شہروں میں جہاں مسجد ، امام بارگاہ اور باقاعدہ محرم الحرام کی مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہو وہاں سٹڈی سنٹر کا انعقاد کیا جا سکتا ہے ۔ایک شہر میں ایک سے زیادہ سٹڈی سنٹر ز بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ سنٹر کی انتظامیہ پانچ اراکین پر مشتمل ہے: کوآرڈی نیٹر ، ڈپٹی کو آرڈی نیٹر ،پیش نماز اور دو اساتذہ (بہتر ہے ایک مومنہ ہو تاکہ طالبات کے مسائل احسن طریقہ سے حل ہو سکیں .

علماء کونسل

جامعہ کے تعلیمی ،تبلیغی اور اشاعتی پروگرامز میں مشاورت کے لئے ہر ضلع میںعلماء کی ایک کونسل تشکیل دی گئی ہے۔ جو بہتر کارکردگی کے لئے تجاویز مرتب کرے گی اور امتحانات کے انعقاد میں جامعہ کی معاونت کرے گی۔

مجلس مشاورت

اکابرین شیعہ ،ماہرین تعلیم ،وکلاء اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک مجلس تشکیل دی گئی ہے ۔ جو جامعہ کی نمایاں کارکردگی اور تعلیمات محمد و آل محمد ؑ کو ہر گھر تک پہنچانے میں جامعہ کی مشاورت کرے گی۔

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

خدا کی معرفت اور پہچان
خدا کی معرفت اور پہچان
اللہ کی مرضی ہی اہلبیت (ع) کی رضا ہے
مولا کا مفہوم امام سے اعلي ہے
جبر و اختیار کی وضاحت
دینی عقل تک پہنچنے کے لئے آپ کونسے عملی طریقوں کی ...
مرجع تقلید کے ہوتے ہوئے ولی فقیہ کی ضرورت کیوں؟
غدیر ھمارا پاک و پا کیزہ عقیدہ
الله تعالی نے انسان کو کس مقصد کے لئے خلق فرمایا ...
کیا خداوند متعال کی حکمت کو ثابت کیا جاسکتا ہے؟

 
user comment