اردو
Thursday 14th of November 2024
0
نفر 0

کيا ہم بھي عيد غدير کي اہميت کو اجاگر کرنے ميں اپنا حصّہ ڈال سکتے ہيں ؟

کيا ہم  بھي عيد غدير کي اہميت کو اجاگر کرنے ميں  اپنا حصّہ ڈال سکتے ہيں ؟

ايک انجمن يا کميٹي کيسے اپنا حصّہ ڈالے ؟

* کسي انجمن کے افراد اپنے علاقے کے عمر رسيدہ افراد سے مل کر اور انہيں عيدغدير کي مناسبت سے تحائف اور مبارک باد پيش کرکے اس روز کے مبلغ بن سکتے ہيں -

* علاقے ميں عيد غدير کي مناسبت سے جشن کا اہتمام کروا کر اس کار خير ميں اپنا حصّہ ڈال سکتے ہيں -

* علاقے کے بازاروں ميں مختلف مقامات پر کھانے پينے کي اشياء کے خيراتي اسٹال لگوا کر اس دن کي آگاہي ميں حصّہ ڈال سکتے ہيں -

* عيد غدير کي مناسبت سے علاقے کے غريب اور مستحق افراد کي مالي مدد کرکے اس دن ان کي زندگي ميں خوشي کا احساس لايا جا سکتا ہے -

* محلے ميں عيد غدير سے متعلق چارٹ ، اشتہار ، چادريں يا پوسٹر وغيرہ لگوا کر عيد غدير کے دن کے متعلق دوسروں کو آگاہ کيا جا سکتا ہے -

* انجمن سے وابستہ افراد عيد غدير کے موقع پر ہسپتالوں ميں بيماروں کي عيادت کرکے اور ان ميں پھول اور تحائف بانٹ کر انہيں بھي عيدغدير کي خوشي ميں شريک کر سکتے ہيں -

اور بالآخر

* ايک ٹيکسي ڈرائيور يا بس کا عملہ عيد غدير کے موقع پر مسافروں کو کراۓ ميں رعايت دے کر عيد غدير کي خوشي ميں اپنا حصّہ ڈال سکتا ہے -

* بس کا عملہ اپنے مسافروں ميں مٹھائي يا ٹافياں بانٹ کر انہيں عيد غدير کي خوشي ميں شريک کر سکتا ہے -

* مسجد کا امام عيد غدير کے موقع پر کچھ وقت لوگوں کے سامنے غدير کے واقعے پر روشني ڈال کر اس کارخير ميں اپنا حصّہ ڈال سکتا ہے -

* ايک گرافسٹ عيد غدير کي مناسبت سے پوسٹل کارڈ چھاپ کر اس خوشي ميں اپنا حصّہ ڈال سکتا ہے -

* ايک خطيب اس دن کے حوالے سے تقرير کرکے اپنا حصّہ ڈال سکتا ہے -

* ايک مصنف يا مقالہ نگار اپني تحارير سے اس دن کي اہميت کو اجاگر کر سکتا ہے-

* ايک عالم نشرياتي اداروں کو اس دن کے حوالے سے انٹرويو دے کر يا لوگوں کے سوالات کے جواب دے کر عيدغدير کي خوشي ميں اپنا حصّہ ڈال سکتا ہے -

اور قارئين محترم ! آپ نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي پيروري کرتے ہوۓ ولايت اميرالمۆمنين عليہ السلام کي خبر کو دوسروں تک پہنچانے کے ليۓ اس عيد غدير کے موقع پر کيا کريں گے ؟

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مصائب امام حسن مجتبی علیہ السلام
اسلام سے قبل جزیرہ نما عرب کی دینی حالت
قرآن اتحاد مسلمين کي ترغيب ديتا ہے
زندگی نامہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
تلاوت قرآن کے آداب اور اس کا ثواب
فلسطین ارض تشیع
حسینی انقلاب
صحیفہ سجادیہ کی روشنی میں انسان کا قرآنی ...
آخرت میں ثواب اور عذاب
فاطمہ زہرا(س) حضرت علی(ع) کے گھر میں

 
user comment