بین الاقوامی گروپ: جنوبی عراق کے قاریوں اور حافظوں میں مقابلوں کا آغاز کل سے شروع ہوچکا ہے
ایکنا نیوز- ناصریہ نیوز چینل کے مطابق ان مقابلوں میں بصرہ، واسط، میثان، المثنی اور ذی وقار صوبوں سے پچاس امیدوارحفظ اور قرآت کے مقابلوں میں شریک ہیں
«ذیقار، غدیر اور قرآن» کے عنوان سے منعقدہ مقابلوں کا اہتمام صوبہ ذی وقار اور ناصریہ قرآنی فاونڈیشن کے تعاون سے کیا گیا ہے
ذی وقار صوبے کے گورنر محمد باقر الناصری نے مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا : معاشرے میں درگذر اور برداشت کے حوالے سے قرآنی تعلیمات انتہائی مفید ہیں اور نادرست افکار کے مقابلے میں ایسی تعلیمات کی ترویج ضروری ہے کیونکہ داعش وغیرہ ایسی قرآنی تعلیمات اور اسلام کی توہین کررہی ہے۔
source : www.iqna.ir