اردو
Wednesday 13th of November 2024
0
نفر 0

یا عورتوں کو بھی پیغمبر[ص] کی نماز کے مانند نماز پڑھنی چاہئے

یا عورتوں کو بھی پیغمبر[ص] کی نماز کے مانند نماز پڑھنی چاہئے ؟


پیغمبر اسلام نے فرمایا ہے:" : "جس طرح میں نماز پڑھتا ہوں تم بھی اسی طرح پڑھو ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا : پیغمبر اسلام [ص]کبھی زبانی طور پر احکام کو بجا لانے کی کیفیت بیان فرماتے تھے اور کبھی بیان کے علاوہ اپنی سیرت اور رفتار و کردار سے بھی عملا دینی احکام کو بجا لانے کی کیفیت کی تربیت دیتے تھے ۔البتہ بعض مواقع پر ان دونوں طریقوں کو ایک ساتھ سکھانے کی ضرورت ہوتی تھی ۔
پیغمبر اسلام[ص] کی طرف سے زبانی تشریح کے علاوہ عملی طور پر تربیت دینے کے مواقع میں سے ایک نماز ہے،اس لحاظ سے آنحضرت[ص] نے فرمایا ہے :"صلوا کما رایتمونی اصلی"۔[1] "اپنی نماز کو اس طرح پڑھو،جس طریقہ سے میں پڑھتا ہوں " یعنی اپنی نماز کومیری نماز کے مطابق بجا لاو اور میری نماز آپ کے اعمال کے صحیح ہونے کا معیار ہے۔
پیغمبر اکرم[ص] کے کلام کے یہ معنی ہیں کہ آپ مکلفین،من جملہ مرد و زن نماز کے کلی اعمال و ارکان،جیسے:رکعات کی تعداد،نیت کی کیفیت،قیام،قرائت،رکوع و سجود وغیرہ میں اپنی نماز کو میری نمازسے تطبیق دو۔ لیکن اس امر کے پیش نظر کہ عورتیں احکام کے بعض جزئیات کوبجا لانے میں مردوں سے فرق رکھتی ہیں ،جس کی وجہ ان کی خاص جنسی حالت ہوتی ہے، اس لئے ہمیں زن و مرد کے درمیان بعض جزئیات میں فرق کے بارے میں پیغمبر اسلام[ص] اور ائمہ اطہار[ع] کے گفتار و سیرت سے معلومات حاصل کرنے چاہئے، کہ جزئیات میں یہ تفاوت صابربن جعفی کی امام باقر [ع] سے نقل کی گئی روایت میں بیان کی گئی ہے : " جب عورت نماز کے لئے کھڑی ہو جائے تو اسے اپنے دونوں پاوں کوآپس میں ملاکر رکھنا چاہئے اور رکوع کی حالت میں اپنے دونوں ہاتھوں کو دونوں زانووں پر رکھے اور جب سجدہ بجالانا چاہے تو پہلے بیٹھے پھر زمین پر سجدہ بجا لائے اور جب اپنے سر کو سجدہ سے اٹھانا چاہے تو پہلے بیٹھے پھر قیام کے لئے اٹھے او جب تشہد کے لئے بیٹھے تو دونوں پیروں پر بیٹھ کراپنی دونوں رانوں کو ملا کر رکھے اور تسبیح پڑھنا چاہے تو اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو ملاکر رکھے،کیونکہ ان تمام امور کے بارے میں ان سے سوال کیا جائے گا ۔"[2]
اس روایت کے مطابق،"صلوا کما رایتمونی اصلی" نماز کے کلیات کے بارے میں ہے کہ اس میں مرد اور عورت کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔ لیکن بعض خصوصیات میں کچھ تفاوتیں ضرور پائی جاتی ہیں، جو امام باقر [ع] کی روایت میں بیان کی گئی ہیں اور شائد امام باقر[ع] کی روایت کے آخری نکتہ سے استنباط[3] کرکے کہا جاسکتا ہے کہ جزئیات میں یہ تفاوت عورت کے عفیف ہونے اور زندگی کے تمام امور میں حتی کہ اپنے پروردگار سے گفتگو کے دوران بھی عفت کی رعایت کرنے کے پیش نظر ہو ۔

 


source : al-shia.org
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بعثت ، ایک نئے انسان کی تعمیر کا پیغام ہے
امام موسی صدر: کربلا کے قاتلین امام حسین علیہ ...
قرآن مجید اور تسبیح سے استخارہ کرنے کی سند
مصحف امام علی علیہ السلام کی حقیقت کیا ہے؟
حق کو باطل سے پہچاننے کی صلاحیت
عبادات ميں سجدہ كى اہميت
حضرت امام زین العابدین(ع) کی ولادت
امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کا واقعہ
اردو میں سات قرآنی کتب کی اشاعت
خودشناسى اور بامقصد زندگی

 
user comment