اردو
Saturday 4th of January 2025
0
نفر 0

نوجوان کي اصلاح معاشرے کے ليۓ ضروري

يہ بہت ضروري ہوتا ہے کہ معاشرے کي اصلاح کے ليۓ اس معاشرے کي نئي آںے والي نسل کي اصلاح کي جاۓ - نوجوان نسل کي تربيت سے اس معاشرے ميں مثبت اثرات مرتب ہونگے اور انہي نوجوانوں ميں سے بہت سے ايسے نوجوان بھي ابھر کر سامنے آئيں گے جو مستقبل ميں اس معاشرے اور ملک کي رہبري کي ذمہ داري سنبھاليں گے - نوجوان وہ طاقت ہيں جو کسي بھي قوم کے عروج کا باعث بنتي ہے- نوجوان آج اگر اپني زندگيوں کے اندر انقلاب پيدا کر ليں تو ان شاء اللہ پوري دنيا ميں انقلاب پيدا ہو سکتا ہے- علم وعمل، اخلاص، تقويٰ وکردار ميں مسلمان ج
نوجوان کي اصلاح معاشرے کے ليۓ ضروري

يہ بہت ضروري ہوتا ہے کہ معاشرے کي اصلاح کے ليۓ اس معاشرے کي نئي آںے والي نسل کي اصلاح کي جاۓ - نوجوان نسل کي تربيت سے اس معاشرے ميں مثبت اثرات مرتب ہونگے اور انہي نوجوانوں ميں سے بہت سے ايسے نوجوان بھي ابھر کر سامنے  آئيں گے جو مستقبل ميں اس معاشرے اور ملک کي رہبري کي ذمہ داري سنبھاليں گے - نوجوان وہ طاقت ہيں جو کسي بھي قوم کے عروج کا باعث بنتي ہے- نوجوان آج اگر اپني زندگيوں کے اندر انقلاب پيدا کر ليں تو ان شاء اللہ پوري دنيا ميں انقلاب پيدا ہو سکتا ہے- علم وعمل، اخلاص، تقويٰ وکردار ميں مسلمان جب تک کامل رہے تب تک پوري دنيا پر غالب رہے-

 ايک فرد معاشرے کي اکائي ہے- اگر تمام اکائياں درست ہو جائيں تو کل معاشرہ درست ہو جائے گا-

  يہي وجہ ہے نوجوان کو بيدار ہو کر پوري محنت ، سنجيدگي ،دلجمعي اور دلجوئي سے محنت کرني چاہيے اور پورے معاشرے کي اصلاح کے ليۓ راہ ہموار کرني چاہيے -  يہي وقت ہے جواني ميں ہي اپنے اندر تبديلي لائيں اگر آپ نے معاشرے کو سدھارنے کا ارادہ کر ليا ہے تو خدارا اپنے آپ کو بدل ڈالو- اپنے دلوں ميں عشقِ رسول صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم کي شمع روشن کر لو- ہم سب کو کردار اور علم ميں پختگي کي ضرورت ہے اور آئيں ہم اس ميں سب سے آگے بڑھ جائيں- سب بيدار ہوں اور ذکر و فکر کي محافل کا انعقاد کريں-

نوجوان،اپنے ضمير اور اخلاق کے الہام سے اپني فطرت وطينت کي بنياد پر، حقيقت،تقدس،پاکيزگي اور سچائي کا عاشق و دلدادہ ہے-اس لحاظ سے ايمان داري اور نيکي کي نسبت مخصوص حساسيت رکھتا ہے ،اس سے لذت محسوس کرتا ہے اور خوش ہو تا ہے اور ہميشہ پاکيزگي اور الہٰي اقدار کي فکر ميں رہتا ہے اور سعي وکوشش کرتا ہے کہ اس کا قول و فعل اچھائي اور حقيقي قدروں پر استوار ہو -

اچھے نوجوان کي ہميشہ يہ کوشش ہوتي ہےکہ وہ اپنے اردگرد کے لوگوں کي مدد کرے اور انہيں برائي کے راستے سے دور رکھے ، وہ نہ صرف دوسروں کي برائي پر اظہار افسوس کرتا ہے اور لوگوں کے برے اور نا پاک برتاۆ سے رنجيدہ ہوتا ہے ،بلکہ وہ ہميشہ اس فکر ميں رہتا ہے کہ ايک ايسي توا نائي اور اقتدار کو حاصل کرے،جس سے پليديوں کو دور اور آلود گيوں کاازالہ کر سکے- ( جاري ہے )

 


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اصحاب القريہ
پہلي قسط ۔ قرآن کےبارےميں قرآن کي زباني ۔
پانچواں حصہ طولانی عمر
توبہ کرنے والوں کے واقعات
شریک حیات کے حقوق
فدک، معتبرترین تاریخی دستاویز
قرآن میں روزہ کا حکم
صالح ہادی کاانتخاب
قرآن کا سائنسی مزاج اور الہامی تر تیب
قرآن میں مخلوقات الٰہی کی قسمیں

 
user comment