خدا کي حمد و ثنا
ساري تعريف اس اللہ کےلئے ھے جو اپني يکتائي ميں بلند اور اپني انفرادي شان کے باوجود قريب ھے وہ سلطنت کے اعتبار سے جليل اور ارکان کے اعتبار سے عظيم ھے وہ اپني منزل پر رہ کر بھي اپنے علم سے ھر شے کا احاطہ کےے هوئے ھے اور اپني قدرت اور اپنے برھان کي بناء پر تمام مخلوقات کو قبضہ ميں رکھے هوئے ھے -
وہ ھميشہ سے قابل حمد تھااور ھميشہ قابل حمد رھے گا ، وہ ھميشہ سے بزرگ ھے وہ ابتدا کرنے والا دوسرے :خداوند عالم کا علم تمام چيزوں کا احاطہ کئے هو ئے ھے درحاليکہ خداوند عالم اپنے مکان ميں ھے - البتہ خداوند عالم کےلئے مکان کا تصور نھيں کيا جا سکتا ، پس اس سے مراد يہ ھے کہ خداوند عالم تمام مو جودات پر اس طرح احاطہ کئے هوئے ھے کہ اس کے علم کےلئے رفت و آمد اور کسب کي ضرورت نھيں ھے -
ھے وہ پلٹانے والاھے اور ھر کام کي باز گشت اسي کي طرف ھے بلنديوں کا پيدا کرنے والا ، فرش زمين کابچھانے والا، آسمان و زمين پر اختيار رکھنے والا ، پاک و منزہ ، پاکيزہ ، ملائکہ اور روح کا پروردگار، تمام مخلوقات پر فضل وکرم کرنے والا اور تمام موجودات پر مھرباني کرنے والا ھے وہ ھر آنکھ کو ديکھتا ھے اگر چہ کوئي آنکھ اسے نھيں ديکھتي -
وہ صاحب حلم وکرم اوربردبار ھے ، اس کي رحمت ھر شے کا احاطہ کئے هوئے ھے اور اس کي نعمت کا ھر شے پر احسان ھے انتقام ميں جلدي نھيں کرتا اور مستحقين عذاب کو عذاب دينے ميں عجلت سے کام نھيں ليتا -
اسرار کو جانتا ھے اور ضميروں سے باخبر ھے، پوشيدہ چيزيں اس پر مخفي نھيں رہتيں ، اور مخفي امور اس پر مشتبہ نھيں هوتے ، وہ ھر شے پر محيط اور ھر چيز پر غالب ھے ، اس کي قوت ھر شے ميں اسکي قدرت ھر چيز پر ھے ، وہ بے مثل ھے اس نے شے کو اس وقت وجود بخشا جب کو ئي چيز نھيں تھي اور وہ زندہ ھے، ھميشہ رہنے والا، انصاف کرنے والا ھے ، اس کے علاوہ کوئي خدا نھيں ھے ، وہ عزيز و حکيم ھے -
نگاهوں کي رسائي سے بالاتر ھے اور ھر نگاہ کو اپني نظر ميں رکھتا ھے کہ وہ لطيف بھي ھے اور خبير بھي کوئي شخص اس کے وصف کو پا نھيں سکتا اور کوئي اس کے ظاھر وباطن کي کيفيت کا ادراک نھيں کرسکتا مگر اتنا ھي جتنا اس نے خود بتاديا ھے-
ميں گواھي ديتا هوں کہ وہ ايسا خدا ھے جس کي پاکي و پاکيزگي کا زمانہ پر محيط اور جس کا نور ابدي ھے
اس کا حکم کسي مشير کے مشورے کے بغير نافذ ھے ، اور نہ ھي اس کي تقديرميں کوئي اس کا شريک ھے، اور نہ اس کي تدبير ميں کوئي فرق ھے -
جو کچھ بنايا وہ بغير کسي نمونہ کے بنايا اور جسے بھي خلق کيا بغير کسي کي اعانت يا فکر ونظر کي زحمتکے بنايا - جسے بنايا وہ بن گيا اور جسے خلق کيا وہ خلق هوگيا - وہ خدا ھے لا شريک ھے جس کي صنعت محکم اور جس کا سلوک بہترين ھے - وہ ايسا عادل ھے جو ظلم نھيں کرتااور ايسا کرم کرنے والا ھے کہ تمام کام اسي کي طرف پلٹتے ھيں -
ميں گو اھي ديتا هوں کہ وہ ايسا بزرگ و برتر ھے کہ ھر شے اسکي قدرت کے سامنے متواضع ، تمام چيزيں اس کي عزت کے سا منے ذليل ، تمام چيزيں اس کي قدرت کے سامنے سر تسليم خم کئے هو ئے ھيں اور ھر چيز اسکي ھيبت کے سامنے خاضع ھے-
وہ تمام بادشاهوں کا بادشاہ ، تمام آسمانوں کا خالق ، شمس و قمر پر اختياررکھنے والا ، يہ تمام معين وقت پرحرکت کر رھے ھيں، دن کو رات اور رات کو دن پر پلٹانے والا ھے کہ دن بڑي تيزي کے ساتھ اس کا پيچھا کرتا ھے، ھرمعاندظالم کي کمر توڑنے والا اورھرسرکش شيطان کو ھلاک کرنے والا ھے -
نہ اس کي کوئي ضد ھے نہ مثل، وہ يکتا ھے بے نياز ھے ، نہ اس کا کوئي باپ ھے نہ بيٹا ، نہ ھمسر- وہ خدائے واحد اور رب مجيد ھے ، جو چاہتا ھے کرگزرتا ھے جوارادہ کرتا ھے پور ا کرديتا ھے وہ جانتا ھے پس احصا کر ليتا ھے ، موت و حيات کا مالک، فقر و غنا کا صاحب اختيار ، ہنسانے والا، رلانے والا، قريب کرنے والا ، دور ہٹا دينے والا عطا کرنے والا، روک لينے والا ھے، ملک اسي کے لئے ھے اور حمد اسي کے لئے زيبا ھے اور خير اس کے قبضہ ميں ھے - وہ ھر شے پر قادر ھے -
رات کو دن اور دن کو رات ميں داخل کر ديتا ھے - اس عزيز و غفار کے علاوہ کوئي خدا نھيں ھے ، وہ دعاؤ ں کا قبول کرنے والا، بکثرت عطا کرنے والا، سانسوں کا شمار کرنے والا اور انسان و جنات کا پروردگار ھے ، اس کے لئے کوئي شے مشتبہ نھيں ھے- وہ فرياديوں کي فرياد سے پريشان نھيں هوتا ھے اور اس کو گڑگڑانے والوں کا اصرار خستہ حال نھيں کرتا ، نيک کرداروں کا بچانے والا ، طالبان فلاح کو توفيق دينے والامو منين کا مولا اور عالمين کا پالنے والا ھے - اس کا ھر مخلوق پر يہ حق ھے کہ وہ ھر حال ميں اسکي حمد وثنا کرے -
ھم اس کي بے نھايت حمد کرتے ھيںاورھميشہ خوشي ، غمي، سختي اور آسائش ميں اس کا شکريہ ادا کرتے ھيں ، ميں اس پر اور اس کے ملائکہ ، اس کے رسولوں اور اسکي کتابوں پر ايمان رکھتا هوں، اس کے حکم کو سنتا هوں اور اطاعت کرتا هوں ، اسکي مرضي کي طرف سبقت کرتا هوں اور اس کے فيصلہ کے سامنے سراپا تسليم هوں چونکہ اسکي اطاعت ميں رغبت ھے اور اس کے عتاب کے خوف کي بناء پر کہ نہ کوئي اس کي تدبير سے بچ سکتا ھے اور نہ کسي کو اس کے ظلم کا خطرہ ھے -
source : tebyan