اردو
Sunday 22nd of December 2024
0
نفر 0

اسلام کی سب سے بڑی تبلیغ

کوئی انسان اس بات پر قادر نہیں کہ حضور اکرم (ص) کی ذات والا صفات کے پہلوؤں کو بطور کامل بیان کرسکے اور آپ (ص) کی سو فیصدی واقعی تصویر پیش کرسکے۔ حبیب خدا اور سرور انبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سلسلہ میں ہم جو کچھ جان سکے ہیں وہ آنحضرت (ص) کے حقیقی، باطنی اور معنوی وجود کی صرف ایک ہلکی سی جھلک ہے، لیکن اتنی ہی معرفت مسلمانوں کو شاہراہ کمال پر گامزن کرکے انہیں انسانی سعادت اور عظمت کی بلندیوں کی طرف متوجہ کرنے کے لئے کافی ہے، اسی طرح یہ معرفت اسلامی اتحاد کے سائے میں انہیں ا
اسلام کی سب سے بڑی تبلیغ

کوئی انسان اس بات پر قادر نہیں کہ حضور اکرم (ص) کی ذات والا صفات کے پہلوؤں کو بطور کامل بیان کرسکے اور آپ (ص) کی سو فیصدی واقعی تصویر پیش کرسکے۔ حبیب خدا اور سرور انبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سلسلہ میں  ہم جو کچھ جان سکے ہیں وہ آنحضرت (ص) کے حقیقی، باطنی اور معنوی وجود کی صرف ایک ہلکی سی جھلک ہے، لیکن اتنی ہی معرفت مسلمانوں کو شاہراہ کمال پر گامزن کرکے انہیں انسانی سعادت اور عظمت کی بلندیوں کی طرف متوجہ کرنے کے لئے کافی ہے، اسی طرح یہ معرفت اسلامی اتحاد کے سائے میں انہیں اس عظیم مرکز پر جمع کرسکتی ہے۔

دین مبین اسلام کی سب سے اہم تبلیغ یہی ہے کہ ہم آنحضرت (ص) کی ذات والا صفات کو حق و حقیقت کے متلاشیوں کے لئے واضح طور پر پیش کریں۔ کیا اچھا ہوتا کہ اس سے پہلے کہ اسلام دشمن عناصر مختلف حربوں کے ذریعہ آپ (ص) کے مقدس چہرے کو مخدوش کریں خود ماہر و حاذق مسلمان اپنے مختلف فنون و ہنر کے ذریعہ آنحضرت (ص) کی شخصیت کی تبلیغ کے لئے علمی، ثقافتی اور ہنری کام انجام دیتے۔ رسول اکرم (ص) کی شخصیت کو دنیا کے سامنے روشناس کرانا ضروری ہے اور صرف شخصیت بہ معنی زندگی ہی نہیں بلکہ آپ کے اخلاقیات، شیوہ حکومت، عبادت، سیاست، جہاد اور خاص کر  تعلیمات وغیرہ جیسے مختلف پہلو‎ؤں کو دنیا والوں کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں صرف کتابوں پر ہی اکتفا نہ کی جائے بلکہ جدید ٹکنالوجی، ہنر و تکنیک اور دیگر نئے شیوں کا استعمال کیا جائے اور یہ کام صرف اسلامی جمہوریہ ایران میں محدود نہ رہے بلکہ عالم اسلام کے گوشے گوشے میں یہ عمل انجام دیا جائے۔


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مومن کی بیداری اور ہوشیاری
وہ احادیث جو حضرت معصومہ (س) سے منقول ہیں
جواں نسل اصلاح اور ہدایت کی روشن قندیل بنے
نہ اُنس و محبت ، نہ شوہر اور نہ
خدا کی معرفت اور پہچان
حضرت علی علیه السلام کی خلافت حدیث کی روشنی میں
خطبات امام حسین علیہ السلام ( شہادت یا واقعیت کا ...
نور عظمت حق
ا سلامی معاشرہ کی اخلاقی اور سیاسی خصوصیات
بعثت رسول کیوں؟

 
user comment