کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے معروف اہل سنّت عالم دین مفتی عبدالباطن نے ہفتہ وحدت کو مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کی برقراری کے لئے ضروری قرار دیتے ہوئے، رسول خدا (ص) کی تعلیمات پر عمل کرنے پر تاکید کی ہے۔
مفتی عبدالباطن نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سازشیں ہو رہی ہیں اور ان سازشوں کو ہم اپنے اتحاد سے ہی ناکام بناسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رح نے بارہ سے سترہ ربیع الاول کے ایام کو ہفتہ وحدت کا نام دیکر مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کی برقراری کے لئے جو مثالی قدم اٹھایا ہے، اس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
ہندوستان کے معروف اہل سنّت عالم دین مفتی عبدالباطن کا کہنا تھا کہ رسول خدا (ص) بھی اتحاد و وحدت پر تاکید فرماتے تھے اور قرآن مجید نے بھی وحدت پر زور دیا ہے، اس لئے ہمیں چاہیے کہ دشمنان اسلام کی سازشوں کو اپنے اتحاد و وحدت سے ناکام بنائیں۔
source : www.abna.ir