اردو
Wednesday 9th of October 2024
0
نفر 0

کریمۂاہل بیت حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ (س) کی شان میں احادیث

کریمۂاہل بیت حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ (س) کی شان میں احادیث

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: جان لو کہ قم چھوٹا کوفہ ہے اور جنت کے آٹھ دروازوں میں سے تین دروازے قم کی جانب کھلتے ہیں۔ میری اولاد میں سے ایک خاتون قم میں دنیا سے رخصت ہوگی جس کا نام فاطمہ بنت موسی (الکاظم علیہ السلام) ہے اور ان کی شفاعت سے ہمارے تمام پیروکار جنت میں داخل ہونگے۔

ترجمہ: ف۔ح۔مہدوی

کریمۂاہل بیت حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ (س) کی شان میں احادیث

روى القاضى نور اللّه عن الصادق عليه السلام قال: ان للّه حرماً و هو مكة ألا انَّ لرسول اللّه حرماً و هو المدينة ألا وان لاميرالمؤمنين عليه السلام حرماً و هو الكوفة الا و انَّ قم الكوفة الصغيرة ألا ان للجنة ثمانية ابواب ثلاثة منها الى قم تقبض فيها امراة من ولدى اسمها فاطمة بنت موسى عليهاالسلام و تدخل بشفاعتها شيعتى الجنة باجمعهم .
قاضی نوراللہ نے امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: جان لو کہ اللہ کا ایک حرم ہے جو مکہ میں ہے؛ جان لو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ایک حرم ہے جو مدینہ میں ہے؛ جان لو کہ امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کا ایک حرم ہے جو کوفہ میں ہے اور جان لو کہ قم چھوٹا کوفہ ہے اور جنت کے آٹھ دروازوں میں سے تین دروازے قم کی جانب کھلتے ہیں۔ میری اولاد میں سے ایک خاتون قم میں دنیا سے رخصت ہوگی جس کا نام فاطمہ بنت موسی (الکاظم علیہ السلام) ہے اور ان کی شفاعت سے ہمارے تمام پیروکار جنت میں داخل ہونگے۔
جس نے سیدہ کی زيارت ہے اس کے لئے جنت ہے
ثواب الأعمال اور عيون اخبار الرضا (علیہ السلام) کی روایت: عن سعد بن سعد قال سالت اباالحسن الرضا (عليه السلام) عن فاطمة بنت موسى بن جعفر (ع) فقال: من زارها فله الجنة.
سعد بن کہتے ہیں کہ میں نے حضرت امام رضا علیہ السلام سے حضرت فاطمہ بن موسی بن جعفر (علیہما السلام) کے بارے میں سوال کیا تو آپ (ع) نے فرمایا: جس نے ان کی زيارت کی اس کے لئے جنت ہے۔
كامل الزيارات کی روایت: عن ابن الرضا (عليهماالسلام ) قال من زار قبر عمتى بقم فله الجنة۔
امام محمد تقی علی ابن الرضا علیہما السلام نے فرمایا: جس نے قم میں میری پھوپھی کی زیارت کی اس کی پاداش جنت ہے۔
بحار الانوار کی روایت (جلد 48) صفحہ 307): قال الامام الصادق (عليه السلام) من زارها عارفاً بحقّها فله الجنة۔
جس نے سیدہ معصومہ کی شان و منزلت کی معرفت کے ساتھ ان کی زیارت کی اس کا انعام جنت ہے۔ (یہ الفاظ ایک طویل روایت کا حصہ ہے)۔
بحار الانوار کی روایت (جلد 60 صفحہ 216): قال الامام الصادق (عليه السلام): "الّا انَّ حرمى و حرم ولدى بعدى قم"۔
جان لو کہ میرا اور میرے بعد میری اولاد کا حرم قم ہے۔
سیدہ معصومہ سلام اللہ علیہا کا مقام
معصومہ کا لقب بھائی "امام رضا علیہ السلام" نے عطا کیا
ناسخ التواريخ کی روایت (جلد٣، صفحہ ٦٨): قال الامام الرضا (عليه السلام): "مَنْ زَارَ الْمَعصُومَةَ بِقُمْ كَمَنْ زَارَنى"۔ (كريمه اهل بيت، ص ٣٢)۔
جو بھی قم میں "معصومہ" (سلام اللہ علیہا) کی زیارت کی گویا اس نے میری زیارت کی۔
یہ لقب امام معصوم (علیہ السلام) کی جانب سے حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کو عطا ہوا ہے جو آپ (س) کے اعلی مقام کی دلیل ہے۔
زبدة التصانيف کی روایت (جلد 6 صفحہ 159): امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: جو میری زيارت نہ کرسکے وہ رے میں میرے بھائی (عبدالعظیم الحسنی (علیہ السلام)) یا قم میری بہن کی زیارت کرے تو اس کو میری زیارت کا ثواب ملے گا۔ (كريمه اهل بيت، ص ٣)۔
کریمۂ اہل بیت کا لقب بھی معصوم کا عطا کردہ
سیدہ کا ایک لقب "کریمۂ اہل بیت (ع)" ہے۔ یہ لقب قم کے اکابرین میں سے ایک بزرگ کے سچے خواب سے سامنے آیا اور اس رؤیای صادقہ میں معصوم (ع) نے سیدہ کو یہ لقب عطا فرمایا:
مرحوم مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید شہاب الدین مرعشی نجفی (رحمۃاللہ علیہ) کو حضرت صدیقۂ طاہرہ فاطمۃالزہراء (سلام اللہ علیہا) کی قبر شریف کا مقام جاننے کا بہت زيادہ اشتیاق رکھتے تھے چنانچہ انھوں نے ایک مجرب ختم منتخب کرکے چالیس راتوں تک ذکر کیا۔ چالیسویں شب ختم اور توسل و عبادت کے اختتام پر آرام کرنے لگے تو عالمِ رؤیا (خواب کی حالت) میں حضرت امام باقر اور حضرت امام صادق (علیہما السلام) کی خدمت میں مشرف ہوئے۔
امام علیہ السلام نے فرمایا: "عَلَيْكَ بِكَرِيمَةِ اَهْل الْبَْيت"؛ یعنی تمہیں کریمۂ اہل بیت (ع) کا دامن تھامنا چاہئے۔
آیت اللہ العظمی مرعشی (رحمۃاللہ علیہ) سمجھے کہ گویا امام (علیہ السلام) کا حکم حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے بارے میں چنانچہ عرض کیا: "میری جان آپ پر قربان ہو، میں نے یہ ختم قرآن حضرت سیدہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کی قبر شریف کا مقام جاننے کے لئے لیا تھا تا کہ میں آپ (سلام اللہ علیہا) کی زیارت کرسکوں"۔
امام (علیہ السلام) نے فرمایا: "میری بات سے مراد قم میں حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کی قبر ہے"؛ اور مزید فرمایا: "بعض مصلحتوں کی بنا پر، خداوند متعال نے ارادہ فرمایا ہے کہ حضرت سیدہ فاطمہ زہراء (س) کی قبر شریف مخفی رہے؛ اسی وجہ سے ذات باری تعالی نے قم میں حضرت معصومہ (سلام اللہ علیہا) کی قبر شریف کو حضرت زہراء (سلام اللہ علیہا) کی قبر شریف کی جلوہ گاہ قرار دیا ہے؛ اگر طے یہ ہوتا کہ سیدہ فاطمہ (سلام اللہ علیہا) کی قبر شریف ظاہر ہو اور اس کے لئے شان و شوکت اور جلال و شکوہ مقدر ہو، تو وہ جلال و شکوہ خداوند متعال نے حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کو عطا فرمایا ہے"۔
آیت اللہ العظمی سید شہاب الدین مرعشی نجفی (رحمۃاللہ علیہ) نے اس رؤیائے صادقہ کے بعد رخت سفر باندھ لیا اور اہل خانہ کے ہمراہ حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کی زیارت کی غرض سے نجف اشرف سے قم المقدسہ مشرف ہوئے۔ (كريمه اهل بيت، ص٤٣) اور اسی شہر میں سکونت اختیار کی۔

 


source : www.alimamali.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام حسن ؑ کی شخصیت
دعاسے اشنائي ، آداب آغاز دعا
صدقہ کیسے اور کس کو دیں؟ کم از کم صدقہ کتنا ہونا ...
عظمت جناب ابو طالب علیہ السلام اور ان کا ایمان ...
قرآن میں وقت کی اہمیت کا ذکر
حضرت زینب سلام اللہ علیہا ؛ شکوہ صبر و استقامت
وعظ و ارشاد
امام رضا علیہ السلام کی چند نصحتیں اور فرامین
قرآن کا سیاسی نظام
خيموں پر حملہ

 
user comment