امام صادق{ع} نے فرمایا هے: " علم و دانش کے ستائیس حروف هیں اور ان سب کو انبیاء {ع} لائے هیں، ان میں سے آج تک صرف دو حروف کے بارے میں لوگوں کو واقفیت حاصل هوئی هے اور باقی حروف کے بارے میں لوگ واقفیت نهیں رکھتے هیں، جب همارے قائم{عج} قیام کریں گے، تو باقی پچیس حروف کو بھی باهر لائیں گے اور انهیں لوگوں میں شائع کریں گے اور ان دو حروف کو بھی ان کے ساتھ ضمیمه کریں گے اور مجموعاً لوگوں میں ستائیس حروف کی اشاعت کریں گے۔" { بحارالنوار ج ۵۲، ص ۳۳۶}۔ کیا آپ میرے لیے اس حدیث کے مضمون کی عقلی اور تجرباتی وضاحت کر سکتے هیں؟
source : www.islamquest.net