اردو
Tuesday 5th of November 2024
0
نفر 0

شب ضربت امیر المومنین(ع)، پورا ایران سوگوار

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں میں مسجدوں اور مقدس مقامات پر شب قدر کے اعمال انجام دیئے جارہے ہیں اور شب ضربت کی مناسبت سے نوحہ خوانی و سینہ زنی کر رہے ہیں- انیسویں ماہ رمضان کو ابن ملجم مرادی نے امیر المومنین حضر
شب ضربت امیر المومنین(ع)، پورا ایران سوگوار

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں میں مسجدوں اور مقدس مقامات پر شب قدر کے اعمال انجام دیئے جارہے ہیں اور شب ضربت کی مناسبت سے نوحہ خوانی و سینہ زنی کر رہے ہیں- انیسویں ماہ رمضان کو ابن ملجم مرادی نے امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سر مبارک پر نماز کے عالم میں زہر میں بجھی ہوئی تلوار سے وار کیا تھا۔ شیعہ مسلمانوں کے پہلے امام حضرت علی ابن ابی طالب(ع) تلوار کی ضرب لگنے کے بعد دو روز تک بستر علالت پر رہے اور اکیس رمضان المبارک کو شہید ہو گئے- ماہ رمضان کی انیسویں، اکیسویں اور تیئسویں شب کو شب قدر کے طور پر منایا جاتا ہے جس کے خاص اعمال ہیں- شب قدر میں پوری رات دعا و مناجات میں بسر کی جاتی ہے- شب قدر پورے سال کی سب سے عظیم اور با فضیلت شب ہے اور اس رات کا عمل ہزار مہینوں کے عمل سے بہتر ہے اور شب قدر میں ہی اللہ تعالی انسانوں کی تقدیر رقم کرتا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلمان عوام شب قدر کے اعمال مسجدوں بالخصوص مشہد المقدس میں واقع امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام اور قم میں حضرت معصومہ قم کے مقدس روضوں میں انجام دیتے ہیں-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ثوبان کی شخصیت کیسی تھی؟ ان کی شخصیت اور روایتوں ...
روزہ اور تربیت انسانی میں اس کا کردار
قرآن میں مخلوقات الٰہی کی قسمیں
حكومت نہج البلاغہ كی روشنی میں
اسلام اور سیاست
آخری پیغام
قرآن کریم میں گفتگو کے طریقے
بدطینت لوگوں سے دوستی مت رکھو
مقاصدِ شریعت
شب يلدا کي تاريخ

 
user comment