اردو
Sunday 22nd of December 2024
0
نفر 0

زندگی میں نظم و ضبط پیدا کریں

انسان کو زندگی میں بہت سے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اگر انسان منصوبہ بندی سے روز مرّہ کے تمام کام انجام دے تو اس کی پریشانیاں کافی حد تک کم ہو جاتی ہیں ۔ جب آپ خود منظم نہ ہوں تو کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ ہم ایک اچھی زندگی بسر کر سکیں ۔ کوشش کریں کہ گھر اور دفتر میں ایک منظم طریقے سے سارے کام انجام دیں ۔ ایسے افراد جو اپنی زندگی میں منظم نہیں ہوتے ہیں ، ان کے متعلق معاشرے کی راۓ اچھی نہیں ہوتی ہے ۔ ہمیشہ پہنچ میں رہیں بعض افراد ک
زندگی میں نظم و ضبط پیدا کریں

انسان کو زندگی میں بہت سے  مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے  لیکن اگر انسان منصوبہ بندی سے روز مرّہ کے تمام کام انجام دے تو  اس کی پریشانیاں کافی حد تک کم ہو جاتی ہیں ۔ جب آپ خود منظم نہ ہوں تو کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ ہم ایک اچھی زندگی بسر کر سکیں ۔ کوشش کریں کہ گھر اور دفتر میں ایک منظم طریقے سے سارے کام انجام دیں ۔ ایسے افراد جو اپنی زندگی میں منظم نہیں ہوتے ہیں ، ان کے متعلق معاشرے کی راۓ اچھی نہیں ہوتی ہے ۔

ہمیشہ پہنچ میں رہیں
بعض افراد کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ خود کو بہت مصروف ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یوں اپنے ارد گرد موجود افراد  سے دوری اختیار کر لیتے ہیں ۔ ایسی صورت میں دوسرے بھی آپ کو بھولنا شروع کر دیتے ہیں اور یوں ان کے دلوں میں آپ کی محبت میں کمی آ جاتی ہے ۔ بالخصوص ابتدائی طور پر جب آپ کسی سے آشنا ہوتے ہیں تب رابطہ زیادہ ہونا چاہیۓ تاکہ بہتر طور پر ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کا موقع مل سکے ۔


وابستگی اختیار مت کریں
کوشش کریں کہ آپ کا دوسروں سےرویہ آزادانہ ہو ۔ آپ کے رویے پر کسی کے اثرات نہیں ہونے چاہیۓ ۔ جو لوگ مستقل مزاج اور آزاد نہیں ہوتے ہیں ، دوسرے ان کو پسند نہیں کرتے ہیں ۔

 

اپنے عقائد اور ایمان پر قائم رہیں
کسی چیز پر جب آپ کا اعتقاد ہوتا ہے اور آپ اسے تبدیل کرنا چاہیں تو آنکھیں بند کرکے کسی کے کہنے پر اپنے اعتقادات کو تبدیل مت کریں بلکہ اس کے بارے میں پوری طرح سے  تحقیق کریں ، اچھی طرح سے سوچ بچار کریں اور اس کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کریں ۔ بہت ہی عاقلانہ اور مودبانہ انداز میں اپنے عقائد کا  دفاع کریں ۔ اس دوران دوسروں کے خیالات کو بھی غور سے سنتے ہوۓ انہیں اہمیت دیں اور دوسروں کے خیالات کا احترام کریں ۔ دوسروں کے تجربات اور اعتقادات سے سیکھیں اور اپنے اعتقادات کو بہتر کرنے کی کوشش کریں ۔
آخر میں اس بات کو ہمیشہ اپنے ذہن میں بٹھا لیں کہ  دوسروں پر اثر چھوڑنے کے لیۓ جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ آپ کے اندر چھپی ہوئی ہے ۔ اس لیے ضروری نہیں ہے کہ   دوسروں کو متاثر کرنے کے لیۓ آپ کے پاس ایک اچھی گاڑی ہو یا اچھا لباس زیب تن ہو بلکہ آپ اپنے اندر چھپی خوبیوں سے مستفید ہو کر دوسروں کو اپنا دلدادہ بنا سکتے ہیں ۔ 


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مومن کی بیداری اور ہوشیاری
وہ احادیث جو حضرت معصومہ (س) سے منقول ہیں
جواں نسل اصلاح اور ہدایت کی روشن قندیل بنے
نہ اُنس و محبت ، نہ شوہر اور نہ
خدا کی معرفت اور پہچان
حضرت علی علیه السلام کی خلافت حدیث کی روشنی میں
خطبات امام حسین علیہ السلام ( شہادت یا واقعیت کا ...
نور عظمت حق
ا سلامی معاشرہ کی اخلاقی اور سیاسی خصوصیات
بعثت رسول کیوں؟

 
user comment