اردو
Thursday 19th of December 2024
0
نفر 0

کيا ہم بھي عيد غدير کي اہميت کو اجاگر کرنے ميں اپنا حصّہ ڈال سکتے ہيں ؟

باپ کي حيثيت سے کيسے حصّہ ڈاليں ؟ * عيد غدير کے پرمسرّت موقع پر گھر ميں مٹھائي لا کر ايک باپ اپنے گھر والوں ميں عيد کي خوشياں بانٹ سکتا ہے - * بچوں کے ليۓ نيا لباس خريد کر يا بيگم کے ليۓ کوئي چھوٹا موٹا تحفہ لا کر عيد کي خوشي کا اظہار کر سکتا ہے - * بچوں کو عيدي کے طور پر کچھ پيسے دے تاکہ ان کے ذہنوں ميں اس خوشي کے دن کي ياد باقي رہے - * اپ
کيا ہم  بھي عيد غدير کي اہميت کو اجاگر کرنے ميں  اپنا حصّہ ڈال سکتے ہيں ؟

باپ کي حيثيت سے کيسے حصّہ ڈاليں ؟

 * عيد غدير کے  پرمسرّت موقع پر  گھر ميں مٹھائي لا کر ايک باپ اپنے گھر والوں ميں عيد کي خوشياں بانٹ سکتا ہے -

*   بچوں کے ليۓ نيا لباس خريد کر يا  بيگم کے ليۓ کوئي چھوٹا موٹا تحفہ لا کر عيد کي خوشي کا اظہار کر سکتا ہے -

* بچوں کو  عيدي کے طور پر کچھ پيسے   دے  تاکہ ان کے ذہنوں ميں  اس خوشي کے دن کي ياد باقي رہے -

*  اپنے بچوں کو  گھر کي  تزئين و آرائش کي تاکيد کرے تاکہ  ان کے ذہنوں ميں عيد کے دن کا احساس اجاگر ہو -

* اپنے بچوں کے ذمے لگاۓ کہ عيد غدير کے بارے ميں احاديث جمع کريں اور انہيں عيد غدير کے دن سنائيں -

* عيد غدير کے موقع پر دسترخوان پر بيٹھ کر کچھ دير کے ليۓ عيد غدير کے بارے ميں بات چيت کريں -

 ماں کي حيثيت سے کيسے حصّہ ڈاليں :

* ايک ماں اپنے بچوں کو عيد غدير کے متعلق آگاہي دے کر عيد غدير کي مبلغ  بن سکتي ہے -

* ماں کو چاہيۓ کہ اس دن اپنے بچوں کو  نۓ کپڑے پہناۓ  تاکہ بچوں کو اس دن خوشي کا احساس ہو  -

*  عيد کے موقع پر بچوں کے ليۓ پسنديدہ غذائيں تيار کرکے اس دن کو  بچوں کے ليۓ يادگار بنايا جا سکتا ہے -

* گھر پر عيد غدير سے متعلق خوشي کے گيت گا کر  وہ  عيد غدير کي مبلغ بن سکتي ہے -

* اس دن بچوں کے ساتھ نہايت نرمي سے پيش آۓ اور اگر بچوں سے کوئي خطا ہو بھي جاۓ تو اس خوشي کے موقع کي مناسبت سے اسے  درگزر کر دے تاکہ بچوں ميں خوشي کا احساس باقي رہے -

* عيد غدير کے  روز کے خطبے کو پڑھ کر عيد غدير کي اہميت کو اجاگر کر سکتي ہے -

 دادا   يا دادي کيسے اپنا حصّہ ڈال سکتے ہيں ؟

* دادا يا دادي اپنے پوتوں اور پوتيوں کو عيد غدير سے متعلقہ قصّے سنا کر  عيد غديد کي تبليغ کر سکتے ہيں -

*  اپنے پوتوں اور پوتيوں کو  کچھ رقم بطور عيدي دے کر  انہيں خوش کر سکتي ہيں -

*  عيد غدير کے موقع پر  اپنے بيٹوں يا پوتے پوتيوں کي دعوت ميں شريک ہو کر  عيد غدير کي ياد کو زندہ رکھا جا سکتا ہے -

*  عيد غدير کے خطبوں کو  اپنے  بچوں  ميں بطور تحفہ بانٹ کر اس دن کے پيغام کو عام کرنے ميں حصّہ ڈال سکتے ہيں -

 ايک معلم کيسے اپنا حصّہ ڈالے ؟

 *  ايک مدرس اپني کلاس کے بچوں ميں عيد غدير کے دن کي مناسبت سے مقابلے کا اہتمام کروا کر اس دن کي تبليغ ميں اپنا حصّہ ڈال  سکتا ہے -

*  اس دن بچوں ميں صفائي ستھرائي اور  تزئين و آرائش کا مقابلہ کروا کر  ان ميں اس دن کي اہميت کو اجاگر کر سکتا ہے -

*  کلاس ميں کچھ وقت کو  عيد غدير سے متعلق بحث و مباحثہ  کے ليۓ  اختصاص دينے سے وہ اس خوشي ميں اپنا حصّہ ڈال سکتا ہے -

*  اس دن مدرس  بچوں کو تحقيق کے ليۓ  عيد غدير کا موضوع  دے کر  بچوں ميں  عيد غدير  کے بارے ميں مزيد آگاہي پيدا کر سکتا ہے -

*  اسے چاہيۓ کہ عيد غدير کے موقع پر بچوں کي مدد سے کلاس ميں ايک چھوٹے سے جشن کا اہتمام کرے


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امیر المومنین [ع] کا حدیث غدیر سے احتجاج
جنگوں میں پیامبراکرم(ص)کی سیرت
شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
خواہش)قرآن وحدیث کی روشنی میں
مردوں كے فرائض
مہدی (عج) نہج البلاغہ میں
اچھے گھرانے سے محروم معاشرہ نفسياتي بيماريوں کا ...
قرآن حکیم سے شفاء و برکت کے حصول کا بیان
جھاد قرآن و حدیث کی روشنی میں
سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کا گھرانہ اہل بیت ہے

 
user comment