اردو
Thursday 19th of December 2024
0
نفر 0

سنت محمدی کو زندہ کرنا

حضرت مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ) کی قضاوت ،جدید احکام نیز جو آپ اصلاح کریں گے اس کے متعلق بہت ساری روایات پائی جاتی ہیں ایسے احکام جو موجودہ فقہی متون اور کبھی ظاہر روایات و سنت کے موافق نہیں ہیں بھائی کی میراث کا قانون عالم ذر میں ،شرابخور، بے نمازی کا قتل،جھوٹے کی پھانسی ، مومن سے سود لینا حرام ہے معاملات میں مسجدوں کے مناروں کا خاتمہ ،مساجد کی چھتوں کو توڑدینا انھیں میں سے ہے جو روش حضرت اپنے کاموں اور امور میں اختیار کریں گے جس کا بیان گذشتہ فصل میں ہو چکا ہے اس طرح ہے۔ روایات میں اس طرح عب
سنت محمدی کو زندہ کرنا

حضرت مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ) کی قضاوت ،جدید احکام نیز جو آپ اصلاح کریں گے اس کے متعلق بہت ساری روایات پائی جاتی ہیں ایسے احکام جو موجودہ فقہی متون اور کبھی ظاہر روایات و سنت کے موافق نہیں ہیں بھائی کی میراث کا قانون عالم ذر میں ،شرابخور، بے نمازی کا قتل،جھوٹے کی پھانسی ، مومن سے سود لینا حرام ہے معاملات میں مسجدوں کے مناروں کا خاتمہ ،مساجد کی چھتوں کو توڑدینا انھیں میں سے ہے جو روش حضرت اپنے کاموں اور امور میں اختیار کریں گے جس کا بیان گذشتہ فصل میں ہو چکا ہے اس طرح ہے۔

روایات میں اس طرح عبارت کی تبدیلی سے جیسے جدید فیصلے ،نئی سنت ،نئی دعائیں ،نئی کتاب اسماء کا ذکر ہے کہ ہم اسے صرف سنت محمدی کو زندہ کرنے کا نام دیتے ہیں ۔

لیکن دگر گونی و اختلاف کچھ اتنا ہوگا کہ دیکھنے والے لوگ دین جدید سے تعبیر کریں گے۔

جب ایسی روایتوں کا معصومین( علیہم السلام ) سے صادر ہونا ثابت ہو جائے تو چند نکتوں کی جانب توجہ لازم و ضروری ہوگی ۔

۱۔بعض احکام الٰہی اگر چہ ان کا سر چشمہ خدا وند عالم ہی ہے لیکن اعلان و اجراء کے شرائط حضرت مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ) کے ظہور کے زمانے میں فراہم ہوں گے وہ ہے جو ان احکام کا اعلان اور اجراء کریں گے۔

۲۔مرور زمانہ سے طاقتوروں اور تحریف کرنے والوں کی جانب سے احکام الٰہی میں دگر گونی و تحریفیں واقع ہوئی ہیں حضرت قائم (عجل اللہ تعالی فرجہ) ظہور کے بعد اسے صحیح و درست کردیں گے۔

کتاب القول المختصر میں ہے کہ: کوئی بدعت اور سنت ایسی نہیں ہوگی جس کا پھر سے احیاء نہ کریں ۔

۳۔اس لئے بھی کہ جو فقہا ء نے حکم شرعی حاصل کیا ہے قواعد و اصول سے حاصل کیا ہے کبھی حاصل شدہ حکم شرعی واقع کے مطابق نہیں ہو گا اگرچہ اس استنباط کا نتیجہ مجتہد اور مقلد کے لئے حجت شرعی ہے لیکن امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ) کی حکومت میں حضرت احکام واقعی کو بیان کریں گے۔

۴۔بعض احکام شرعی خاص شرائط و اضطراری صورت اور تقیہ کے عالم میں غیر واقعی صورت میں بیان ہوئے ہیں جب کہ حضرت کے زمانہ میں تقیہ نہیں ہوگا اور احکام واقعی کی صورت میں بیان ہوں گے۔

امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں : کہ جب ہمارے قائم (عجل اللہ تعالی فرجہ) قیام کریں گے تقیہ ختم ہو جائے گا اور حضرت تلوار نیام سے باہر نکالیں گے تو لوگوں سے تلوار کا لین دین کریں گے اور بس۔

مذکور بالا موارد سے متعلق چند روایت بیان کرتے ہیں :

امام جعفرصادق(علیہ السلام)ایک مفصل حدیث کے ضمن میں فرماتے ہیں:

کہ تم مسلمانوں پر واجب ہے کہ ہمارے امر کے سامنے تسلیم رہو اور تمام امور کی بازگشت ہماری جانب کرو نیز ہماری اور اپنی حکومت اور فرج کے منتظر رہو جب ہمارے قائم ظہور کریں گے اور ہمارا بولنے والا بولے گا نیز قرآن کی تعلیم دین و احکام کے قوانین نئے سرے سے تمہیں دےں جس طرح رسول خدا -ص-  پر نازل ہوئے ہیں تو تمہارے علماء حضرت کی اس رفتار کا انکا ر کریں گے اور تم خدا کے دین اور اس کی راہ پر ثابت نہیں رہو گے مگر تلوار کے ذریعہ جو تمہارے سروں پر سایہ فگن ہوگی۔

خدا وند عالم نے اس امت کے لئے گذشتہ امتوں کی سنت قرار دی ہے لیکن ان لوگوں نے سنت کو تبدیل کر دیا اور دین میں تحریف کر ڈالی کوئی لوگوںکے درمیان رائج حکم نہیں ہے مگر یہ کہ وحی شدہ کے اعتبار سے تحریف کر دی گئی ہے خدا تم پر رحمت نازل کرے جس چیز کی تمہیں دعوت دی جائے اسے قبول کرو تاکہ مجدددین آجائے ۔

امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں : کہ جب حضرت قائم ظہور کریں گے تو لوگوں کو نئے سرئے سے اسلام کی دعوت دیں گے اور انھیں اسلام کی راہنمائی کریں گے جب کہ لوگ پرانے اسلام سے برگشتہ اور گمرا ہ ہو چکے ہوں گے۔ اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ امام کسی نئے دین کی پیشکش نہیںکریں گے بلکہ چونکہ لوگ واقعی اسلام سے منحرف ہو چکے ہیں دوبارہ اسی دین کی دعوت دیں گے جیسا کہ رسول خد ا نے اس کی دعوت دی ہے ۔

امام جعفر صادق(علیہ السلام) نے برید سے کہا:اے برید خدا کی قسم کوئی حریم الٰہی ایسی نہیں ہوگی جس سے تجاوز نہ کیا گیا ہو اور اس دنیامیں کتاب خدا وندی و سنت رسول خدا پر کبھی عمل نہیں ہوا اور جس دن امیر الموٴ منین(علیہ السلام) نے رحلت کی ہے اس کے بعد سے لوگوں کے

 درمیان حدود الٰہی کا اجراء نہیں ہوا اس وقت فرمایا قسم خدا کی روزو شب ختم نہیں ہوں گے مگر یہ کہ خداوند عالم مردوں کو زندہ ،زندوں کو مردہ کرے گا اور حق اس کے اہل کو لوٹا دے گا اور اپنے آئین کو، جو اپنے اوررسول خدا کے لئے پسند کیا ہے ،باقی رہے گا تمہیں مبارک ہو مبارک کہ حق صرف اور صرف تمہارے ہاتھ میں ہے ۔ یہ روایت بتاتی ہے کہ دگر گونی و تغیر بعض موارد میں شیعوںاور ان کے مخالفین کے لئے بھی ہے۔

الف) احکام جدید

۱۔زنا کار اور زکوة نہ دینے والوں کو پھانسی

ابا ن بن تغلب کہتے ہیں : کہ امام جعفر صادق(علیہ السلام) نے مجھ سے کہا: اسلام میں حکم خدا وندی کے مطابق دو خون حلال ہے نیز اس وقت تک اس کا کوئی حکم نہیں دے گا جب تک کہ خداوند عالم ہمارے قائم کو نہ بھیج دے وہ  خدا کے حکم کے مطابق حکم دیں گے اور کسی سے گواہ و شاہد کے طالب نہیں ہوں گے ۔حضرت زنائے محصنہ کرنے والوں (زن دار مرد،اور شوہر دار عورت) کو سنگسار کریںگے اور جو زکوة نہیں دے گا اس کی گردن مار دیں گے ۔

امام جعفر صادق و امام موسیٰ کاظم( علیہما السلام) فرماتے ہیں : کہ جب حضرت مہدی(عجل اللہ تعالی فرجہ) قیام کریں گے تو تین ایسا حکم دیںگے کہ آپ سے پہلے کسی نے ایسا حکم نہ دیا ہوگا آنحضرت بوڑھے زنا کار مرد کو پھانسی دیں گے اور زکوة نہ دینے والوں کو قتل کردیں گے ایک برادردینی کی میراث دوسرے برادر دینی کودیں گے (یعنی جو عالم ذر میں باہم بھائی رہے ہوں گے) ۔

علامہ مجلسی زکوة نہ دینے والے کی پھانسی کے بارے میں کہتے ہیں مسلمان ہر زمانہ میں زکوة کے وجوب پر متفق اور زکوة کو اسلام کے پنجگانہ ارکان میں سے ایک جانتے ہیں لہٰذاجو اس کے وجوب کو قبول نہ کرے جبکہ فطری مسلمان ہو اور مسلمانوں کے درمیان نشو نما پائی ہو تو اسے بغیر توبہ کے پھانسی دیدیں گے اور اگر مسلمان ملی ہوگا تواسے تین بار مرتد ہونے کے بعد توبہ کی مہلت دیں گے اس کے بعد پھانسی دیدیں گے۔ یہ احکام اس صورت میں ہیں جب آگاہ و باشعور انسان وجوب کے بارے میں علم رکھتا ہو لیکن اگر وجوب سے ناواقف ہو تو اس پر کفر کا حکم نہیں لگے گا

مجلسی اول اس روایت کی شرح میں بعض وجوہ کو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں : کہ شاید مراد یہ ہو کہ حضرت ان دو مورد میں اپنے علم کے مطابق حکم اور قضاوت کریں گے اور شاید ضرورت نہیں ہوگی جیسا کہ یہی روش حضرت کے دیگر فیصلوں میں بھی ہوگی ان دو مورد سے اختصاص دینے کا راز اہمیت کے لحاظ سے ہے ۔

۲۔قانون ارث

امام موسیٰ کاظم (علیہ السلام) فرماتے ہیں : کہ خدا وند عالم نے، جسم سے دس ہزارسال قبل ارواح کو خلق فرمایا:ان میں سے جو ایک دوسرے سے آسمان پر آشنا و متعارف رہے ہیں وہ زمین پر بھی آشنارہیںگے اور جو ایک دوسرے سے اجبنی رہا ہے زمین پر بھی ایسا ہی ہوگا جب حضرت قائم (عجل اللہ تعالی فرجہ) قیام کریں گے تو برادر دینی کو میراث تو دیں گے لیکن نسبی برادر کو محروم کر دیں گے یہی معنی ہیں خداوند عالم کے قول کے سورہ مومنون میں : <فَاِذَاْ نُفِخَ فِیْ الصُّورِ فَلاَ اَنْسَابَ بَیْنَھُمْ یَوْمَئِیذٍ وَلَاْ یَتَسَائَلُوْنَ>جب صور پھونکاجائے گا تو اس وقت لوگوں کے درمیان کوئی نسب نہیںہوگا اور نہ ہی اس کی علت دریافت کریں گے۔

امام جعفر صادق(علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ خدا وندعالم نے جسم کی خلقت سے دس ہزار سال قبل ،ارواح کے درمیان بھائی چارگی قائم کی لہٰذا جب ہمارے قائم (عجل اللہ تعالی فرجہ) قیام کریں گے تو برادران دینی جن کے درمیان برادری قائم ہے ایک دوسرے کے وارث ہوں گے اور نسبی بھائی جو ایک ماں باپ سے ہوں گے ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوںگے۔

۳۔جھوٹوں کا قتل

امام جعفرصاد ق(علیہ السلام) فرماتے ہیں : کہ ”جب حضرت قائم ظہور کریں گے تو سب سے پہلے جھوٹے شیعوں کا تعاقب کریں گے اور انھیں قتل کر ڈالیں گے۔“ احتما ل ہے کہ شاید اس سے مراد منافقین اور مہدویت کے مدعی اور بدعت گذار افراد ہوں جو دین سے لوگوں کے منحرف ہونے کا سبب بنے ہیں ۔

۴۔حکم جزیہ کا  خاتمہ

حضرت امیر الموٴ منین(علیہ السلام) فرماتے ہیں: خدا وند عالم دنیا کا اس وقت تک خاتمہ نہیں کرے گا جب تک حضرت قائم (عجل اللہ تعالی فرجہ)قیام نہ کریں اور ہمارے دشمنوں کو نیست و نابود اور جزیہ قبول نہ کریں اور صلیب و بتوں کونہ توڑدیں نیز جنگ کا زمانہ ختم ہوگا اور لوگوں کو مال ودولت لینے کے لئے آواز دیں گے اور ان کے درمیان اموال کو برابر سے تقسیم کریں گے اور لوگوں سے عادلانہ رفتار رکھیں گے۔

رسول خدا نے صلیبوں کے توڑنے سوروں کے قتل کرنے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس کا مطلب جزیہ کا حکم اور مسیحیت کا دور ختم ہونا ہے ۔ فرماتے ہیں : کہ حضرت مہدی ایک منصف فرمانروا کی حیثیت سے ظہور کریں گے صلیبوں کو توڑ اور سووروں کو قتل کر ڈالیں گے نیز اپنے کار گذاروں کو حکم دیں گے مال ودولت لئے شہروں کا چکر لگائیں تاکہ نیاز مند اسے لے لیں لیکن کوئی نیاز منداور محتاج نہیں ملے گا شاید یہ حدیث مسیحیت اور اہل کتاب کے آخری دور کی طرف اشارہ ہو۔

۵۔ امام حسین (علیہ السلام) کے باقی ماندہ قاتلوں سے انتقام

ہروی کہتے ہیں کہ: میں نے حضرت امام رضا (علیہ السلام) سے عرض کیا: کہ یابن رسول اللہ ! امام جعفر صادق(علیہ السلام) کی اس بات کا آپ کی نظر میں کیا مطلب ہے ۔کہ آپ فرماتے ہیں : جب حضرت قائم(عجل اللہ تعالی فرجہ) قیام کریں گے تو امام حسین (علیہ السلام) کے قاتلین کے باقی ماندہ افراد اپنے اباوٴ اجداد کے گناہ کی سزا پائیں گے “کیا ہے؟حضرت امام رضا(علیہ السلام) نے کہا یہ بات ٹھیک ہے۔پھر میں نے ان سے کہا کہ اس آیت< وَلاَ تَزِر ُوَاْزِرَة َوِزْر َاُخْرَیٰ> ”کوئی کسی دوسرے کے گناہ کا بوجھ نہیں اٹھائے گا “کے کیا معنی ہیں ۔

توآپ نے کہا جو خدا نے کہا ہے وہ درست ہے لیکن امام حسین (علیہ السلام) کے قاتلین کے باقی ماندہ افراد اپنے آباوٴ اجداد کے رویہ سے خوشحال ہیں اور اس پر فخر کرتے ہیں اور جوکوئی کسی چیز سے خوش ہو تو وہ اس شخص کے مانند ہے جس نے انجام دیا ہو اگر کوئی شخص مشرق میں قتل کیا جائے اور دوسرا مغرب میں رہ کر اس قتل پر اظہار خوشی کرے خدا وند عالم کے نزدیک قاتل کے گناہ میں شریک ہے۔

اور حضرت قائم(عجل اللہ تعالی فرجہ) امام حسین(علیہ السلام) کے قاتلوں کے باقی ماندہ افراد کو نیست و نابود کریں گے اس لئے کہ وہ اپنے آباوٴ اجداد کے کردار پر  اظہار خوشی کرتے ہیں“

میں نے کہا : آپ کے قائم سب سے پہلے کس گروہ سے شروع کریں گے ؟ آپ نے کہا بنی شیبہ سے ان کے ہاتھوں کو قطع کریں گے اس لئے  کہ وہ مکہ معظمہ میں خانہٴ خدا کے چور ہیں ۔

۶۔رہن و وثیقہ کا حکم

 علی کہتے ہیں کہ میرے والد سالم نے امام جعفرصادق(علیہ السلام) سے حدیث ”جو کوئی رہن اور وثیقہ حوالہ کرنے پر برادر مومن سے زیادہ مطمئن ہو میں اس سے بیزار ہوں “کے بارے میں میںنے سوال کیا ۔

توامام جعفر صادق(علیہ السلام) نے کہا: یہ مطلب قائم اہل بیت (علیہم السلام) کے زمانے میں ہے ۔

۷۔ تجارت کا فا ئد ہ

سالم کہتا ہے : کہ میں نے امام جعفرصاد ق(علیہ السلام) سے کہا : کہ ایک روایت نقل کی گئی ہے کہ مومن کابرادر مومن سے سود لینا حرام اور رباہے؟حضرت نے کہا: یہ مطلب ہمارے اہل بیت( علیہم السلام) قائم کے ظہور کے وقت ہوگا؟ لیکن آج جایز ہے کہ کوئی شخص کسی مومن سے کچھ فروخت کرے اور اس سے فائدہ حاصل کرے تو جائز ہے۔

مجلسی اول اس روایت کی سند کو قوی جاننے کے بعد فرماتے ہیں : کہ اس روایت سے استفادہ ہوتا ہے کہ جو روایات کسی مومن سے فائدہ لینے کو مکر وہ سمجھتی ہیں اور اسے ربا کہتی ہیں ،مبالغہ نہیں ہے ممکن ہے کہ فی الحال مکروہ ہو لیکن حضرت قائم (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے زمانے میں حرام ہو جائے لیکن مجلسی دوم اس روایت کو مجہول قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ: شاید ان دو مورد میں حرمت حضرت حجت کے قیام کے زمانے سے مقید ہو۔

۸۔برادر دینی کا ایک دوسرے کی مدد کرنا

اسحاق کہتے ہیں : کہ میں امام جعفرصاد ق (علیہ السلام)کی خدمت میں تھا کہ حضرت نے برادر مومن کی مدد و تائید کی بات چھیڑدی اوراس وقت کہا-”کہ جب قائم (عجل اللہ تعالی فرجہ) ظہور کریں گے تو برادران مومن کی مدد اس وقت واجب ہو جائے گی اور چاہئے کہ ان کی مدد کریں۔

۹۔قطایع کا حکم (غیر منقول اموال کا مالک ہونا)

(امام جعفر صادق(علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ قطایع حضرت قائم (عجل اللہ تعالی فرجہ) کے قیام کے وقت نیست و نابو د ہو جائیں گے اس طرح سے کہ پھر کوئی قطایع کا وجود نہیں ہوگا۔

قطایع ۔یعنی بہت بڑا سرمایہ ،جیسے دیہات میں بے شمار زمینیں اور قلعے ہیں جسے باد شاہوں اور طاقتور افرا د نے اپنے نام درج کرا لیا ہے ساری کی ساری امام زمانے(عجل اللہ تعالی فرجہ) کے وقت ان کی ہو جائیں گی۔

۱۰۔دولتوں کا حکم

معاذ بن کثیر کہتا ہے : کہ امام جعفر صادق(علیہ السلام)نے فرمایا: کہ ہمارے خوشحال شیعہ آزاد ہیں کہ جو کچھ حاصل کریں راہ خیر میں خرچ کردیں لیکن جب قائم (عجل اللہ تعالی فرجہ) قیام کریں گے تو ہر خزانہ دار پر اسی کا ذخیرہ حرام ہو جائے گا مگر یہ کہ اسے حضرت کی خدمت لائے تاکہ اس کے ذریعہ دشمن سے جنگ میں مدد حاصل کریں یہی خدا وند عالم فرماتا ہے کہ <وَالَّذِیْنَ یَکْنِزُوْنَ الذَّھْبَ وَالْفِضَّةَ وَلَاْ یُنْفِقُوْنَھَاْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ فَبَشِّرْھُمْ بِعَذَاْبٍ اَلِیْمٍ> ”جو لوگ سونا چاندی ذخیرہ کرتے ہیں لیکن اسے راہ خدا میں خرچ نہیں کرتے انھیں دردناک عذاب کی بشارت دیدو۔“


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قرآن حکیم سے شفاء و برکت کے حصول کا بیان
جھاد قرآن و حدیث کی روشنی میں
سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کا گھرانہ اہل بیت ہے
اسلام؛ حقوقِ انسان اور غلامی
اصحاب قرآن و احادیث کی روشنی میں
ڈیڑھ اینٹ کی مسجد
تقیہ کی شرعی حیثیت
وجود خدا بدیھی ھے قرآن میں بداھت وجود خدا
اعتدال اور میانہ روی
حضرت امام زین العابدین(ع) کی ولادت

 
user comment