۔ کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی امور میں ایران کے نائب وزیر داخلہ حسین ذوالفقاری نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے قریب گرفتار ہونے والے دہشت گرد کا نام عبد السلام ریگی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ وہ پھانسی پانے والے دہشت گرد عبدالمالک ریگی کے قریبی افراد میں سے ہے-
انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کے توسط سے اس مسئلے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگر گرفتار شدہ شخص دہشت گرد گروہوں کا ایک رکن ہوا تو آئندہ اقدامات انجام دیئے جائيں گے-
ایران کے نائب وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی عدلیہ کی جانب سے ثبوت و شواہد اکٹھا کیے جانے کے بعد گرفتار ہونے والے دہشت گرد کی ایران حوالگی کے بارے میں انٹرپول کے ذریعے درخواست دی جائے گی-
واضح رہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورس نے اتوار کے روز ایک کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر دہشت گرد گروہ جنداللہ کے ایک سرغنہ سلام ریگی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا-
مذکورہ دہشت گرد گروہ ایران میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث ہے اور اس کے سرغنہ عبدالمالک ریگی کو ایرانی فورسز نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے جب وہ ایران کی فضا سے گزر کر دوسرے ملک جارہا تھا، گرفتار کر لیا تھا
source : abna