عراق کے شمالی صوبہ صلاح الدین کے شہرتکریت کی آزادی کے لئے آپریشن پیرکو شروع ہوا جس میں اکتیس ہزار سے زیادہ عراقی فوجی اور عوامی رضاکار فورس شریک ہیں ۔
عراق کے شمالی صوبہ صلاح الدین کے شہرتکریت کی آزادی کے لئے آپریشن پیرکو شروع ہوا جس میں اکتیس ہزار سے زیادہ عراقی فوجی اور عوامی رضاکار فورس شریک ہیں ۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شمالی صوبہ صلاح الدین کے شہرتکریت کی آزادی کے لئے آپریشن پیرکو شروع ہوا جس میں اکتیس ہزار سے زیادہ عراقی فوجی اور عوامی رضاکار فورس شریک ہیں ۔
عراقی فوج نے تکریت شہر کے اہم مقامات منجملہ پولیس اکیڈمی کی عمارت پر بھی اپنا کنٹرول کرلیا ہے ۔
اس درمیان صوبہ صلاح الدین کے گورنر نے کہا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملے کے مقابلے میں داعش کا شیرازہ بکھر گیا ہے -
دوسری جانب سامرا میں بھی آپریشنل کمان کے سربراہ کا کہناہے کہ شہر کے تین اہم علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے جس کے دوران دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں
source : abna