বাঙ্গালী
Sunday 1st of September 2024
0
نفر 0

آٹھ سالہ مقدس دفاع کے شہداء کی یاد کو باقی رکھنا ضروری ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شیار ایک سو تینتالیس نامی فلم کے عوامل سے گفتگو کرتے ہوئے اس فلم کو اس کی کہانی و داستان کے اعتبار سے گرانقدر اہمیت کا حامل قرار دیا اور فرمایا کہ اس فلم کو اقدار یا مقدس دفاع کے منافی تصور کرنا بالکل غلط ہے- آپ نے آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران ماؤں کے احساسات فلمائے جانے کو
آٹھ سالہ مقدس دفاع کے شہداء کی یاد کو باقی رکھنا ضروری ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شیار ایک سو تینتالیس نامی فلم کے عوامل سے گفتگو کرتے ہوئے اس فلم کو اس کی کہانی و داستان کے اعتبار سے گرانقدر اہمیت کا حامل قرار دیا اور فرمایا کہ اس فلم کو اقدار یا مقدس دفاع کے منافی تصور کرنا بالکل غلط ہے- آپ نے آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران ماؤں کے احساسات فلمائے جانے کو اس فلم کی اہمیت سے تعبیر کیا اور فرمایا کہ مقدس دفاع کی اہمیت، خاص طور سے بیٹوں کی شہادت کے بعد ماؤں کے ان ہی احساسات میں پنہاں ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی فلم انڈسٹری میں مقدس دفاع کے دوران کی تمام توانائیوں کو بروئے کار نہ لائے جانے پر تنقید کرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی فلم انڈسٹری، ہدایتکاری اور نظم اور اداکاری کے لحاظ سے اعلی توانائی کی حامل ہے اور اس عظیم توانائی کا مقدس دفاع کے توانائی سے ربط دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس نکتے پر تاکید فرمائی کہ آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران پوری سامراجی دنیا نے ایران کی مخالفت کی اور ایران کے خلاف ایک محاذ پر آگئی لیکن ہمارے مردوں، عورتوں اور معاشرےکےتمام طبقوں کے میدان میں آنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کو کامیابی حاصل ہوئی، رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ عظیم صلاحیتو ں کا مجموعہ ہے جس سے فن و ہنر کے شعبے ميں استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کی اقدار کو برقرار رکھنے پر تاکید کی آپ نے فرمایا کہ دفاع مقدس ایک ایسا وسیع موضوع ہے کہ جس پر آئندہ پچاس برسوں تک بولا اور لکھا جاسکتا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مختلف قسم کے فن و ہنر کے ذریعے، اس بڑے اور تاریخی واقعے کو اجاگر کرسکتے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

অবশেষে আত্মসমর্পণ করলেন পুজদেমন
৪১৮ যাত্রী নিয়ে প্রথম হজ্ব ফ্লাইট ...
পাকিস্তানের কুয়েত্তা শহরে ...
বাহরাইন সরকারকে অবশ্যই ...
সামেরা শহরে ৫ বিস্ফোরণ ; বদর ...
ইয়েমেনের জনগণের সমর্থনে লন্ডনে ...
عراقی فوج اور سید الشھدا(ع) رضاکار فورس کا صوبہ ...
ইমাম মুসা কাযেম (আ) এর শাহাদাত ...
রায় প্রত্যখ্যান করে সমাবেশ : ...
পাকিস্তানেও লেগেছে একুশের ...

 
user comment