اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

بحرین کی ظالمانہ شہنشاہی سرکار نے تین سیاسی قیدیوں کو سزائے موت دے دی

بحرین کی ظالمانہ شہنشاہی سرکار نے تین سیاسی قیدیوں کو سزائے موت دے دی

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے آج صبح بحرین کے بادشاہ آل خلیفہ کی جانب سے اس ملک کے تین جوانوں کو سزائے موت دئے جانے کے حکم کی تصدیق کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے سکیورٹی دستوں نے تین سیاسی قیدیوں ’’عباس السمع‘‘، ’’علی السنکیس‘‘ اور ’’سامی مشیمع‘‘ کو سزائے موت دے دی ہے۔

اخبار السعودیہ نے فوری خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عرب اماراتی پولیس افسر کے قتل کے ملزم تین جوانوں کو گولی مار دی گئی۔

محکمہ انسداد دہشت گردی سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ان افراد پر 3 مارچ 2014 کو ایک پولیس چوکی پر حملہ کرنے کا الزام تھا جس میں متحدہ عرب امارت کے ایک افسر سمیت کئی پولیس مارے گئے تھے۔

المنار ٹی وی چینل اور بحرین کی سرکاری نیوز ایجسنی(بنا) نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تین جوانوں کی نسبت سزائے موت کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب کل رات سے بحرین کے مختلف علاقوں خاص طور سے الدراز کے علاقے میں بحرینی عوام اور آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جہاں سیکورٹی فورسز نے بحرینی عوام کے خلاف چھروں والی بندوقوں اور زہریلی گیس کا استعمال کیا۔

بحرین کے جنوبی علاقے السہلا میں بھی مشتعل عوام، تین نوجوانوں کو سزائے دیئے جانے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور آل خلیفہ حکومت کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔ نویدرات میں بھی شدید مظاہرے کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بحرینی نوجوانوں کو سزائے موت دیئے جانے کی وجہ سے بحرین کا بحران اب مزید سخت اور پیچیدہ مراحل میں داخل ہو جائے گا۔

یوسف ربیع نے کہا کہ بحرین کے تمام حالات کی ذمہ داری، اب بحرینی نوجوانوں کی سزائے موت کا فیصلہ کرنے والوں پر عائد ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ بحرینی نوجوانوں کو سزائے موت دیئے جانے کے فیصلے سے بحران کے سیاسی حل کا دروازہ بند ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین مارچ دو ہزار چودہ کو الدیہ کے علاقے میں تین پولیس اہلکار کا قتل واقع ہوا تھا جن کے قتل کا مشتبہ الزام ان تین نوجوانوں سامی مشیمہ، علی سنکیس اور عباس سمیع پر لایا گیا تھا۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...

 
user comment