اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے سے باز رہے

چین کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت سے باہر آئے اوراسے امن و صلح مخالف سمت کی جانب بھاگنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت سے باہر آئے اوراسے امن و صلح مخالف سمت کی جانب بھاگنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی جوہری پالیسی پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے چین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزارتِ دفاع نے اپنی رپورٹ میں چین کی ترقی اور اس کی جوہری قوت کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جو سراسر الزام اور غلط ہے۔
چین نے ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور اپنی قومی سلامتی کی ضرورت کے حساب سے اپنی صلاحیت کو کم سے کم حد تک محدود رکھا، چین امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کی جانے والی نیوکلیئرنظرثانی پالیسی کی سختی کے ساتھ مخالفت کرتا ہے۔
چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان رین گوکیانگ کے مطابق دنیا میں طاقتور اور وسیع جوہری اسلحہ خانہ رکھنے والا امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت سے باہر آئے اور امن کی راہ پر گامزن دنیا کے ساتھ چلے اور امریکہ کو امن و صلح کی مخالف سمت میں بھاگنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment