اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی تجلی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

سماجی: ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے مساجد سنٹر کے مرکزی آفس کے انچارج نے کہا ہے کہ امام رضا علیہ السلام نامی گیارہوں فیسٹیول کے پروگراموں کے انعقاد کے سلسلے میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی تجلی کے موضوع پر ایک علمی تحقیقاتی سیمینار منعقد ہو رہا ہے۔

صوبہ خراسان رضوی کے مساجد سنٹرز کے مرکزی آفس کے انچارج محمد حسین عبداللہی نے شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ ایران کی مساجد کے ثقافتی وآرٹ مراکز کی اعلی کمیٹی اور صوبہ خراسان رضوی کے مساجد سنٹرز کے مرکزی آفس کے توسط اور اس صوبے کے محکمہ اسلامی ثقافت وگائیڈنس اور امام رضا علیہ السلام نامی ثقافتی وآرٹ فاونڈیشن کے تعاون سے یہ علمی وتحقیقاتی سیمینار منعقد ہو رہا ہے۔

انہوں نے اس سیمینار کے اہداف ومقاصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد رضوی تعلیمات کی ترویج ائمہ معصومین علیہم السلام خصوصا امام رضا علیہ السلام کی سیرت طیبہ سے مخصوص ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ معاشرے کی سلامتی میں نماز اور مسجد کے کردار کی طرف توجہ دینا اور رضوی تعلیمات میں نماز اور مسجد کا دوبارہ جائزہ لینا ہے۔

انہوں نے اس سیمینار کے لیے مقالہ جات کے ارسال کرنے کی تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شائقین اپنے مقالہ جات کے خلاصہ جات اور خود مقالوں کو۲۱جون سے ۱۶اگست تک صوبہ خراسان رضوی کے مساجد سنٹرز کے مرکزی آفس میں ارسال کر سکتے ہیں کہ جس کا ایڈریس یہ ہے مشہد مقدس میدان صاحب الزمان(عج)صاحب الزمان ۱۴مجتمع فرھنگی وھنری صاحب الزمان(عج)،طبقہ ۳۔

انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ مزید معلومات کے لیے شائقین اس نمبر05117288040 یا اس سائٹ ww.mehrab8.comپر رجوع کر سکتے ہیں۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment