اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری بدستور جاری ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جارح لڑاکا طیاروں نے جمعرات کے روز بھی صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس میں کم از کم چار یمنی شہری شہید ہو گئے۔ سعودی طیاروں نے صوبے تعز پر بھی کئی بار حملہ کیا۔ صوبے مآرب میں بھی سعودی طیاروں نے صرواح کے علاقے پر سولہ بار بمباری کی۔
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری بدستور جاری ہے۔
 العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جارح لڑاکا طیاروں نے جمعرات کے روز بھی صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس میں کم از کم چار یمنی شہری شہید ہو گئے۔
سعودی طیاروں نے صوبے تعز پر بھی کئی بار حملہ کیا۔ صوبے مآرب میں بھی سعودی طیاروں نے صرواح کے علاقے پر سولہ بار بمباری کی۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے بھی جنوبی یمن میں واقع صوبے الضالع میں واقع علاقے مریس میں سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے کئی سعودی ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا۔
یمنی فوج نے اس علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ سعودی آلۂ کاروں نے صوبے تعز میں الوازعیہ کے علاقے پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی مگر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ادھر بحرین کی حکومت نے یمن پر وحشیانہ جارحیت میں سعودی عرب کی حمایت کی غرض سے اپنے مزید فوجیوں کو عدن روانہ کیا ہے۔


source : irib
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment