اردو
Tuesday 7th of May 2024
0
نفر 0

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب اسلامی کا خراج عقیدت

رہبرانقلاب اسلامی نےکردمسلمان پیشمرگہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ کردمسلمان پیشمرگہ کے جوانوں نے میدان جنگ میں اپنی شجاعت و فداکاری کا شاندار مظاہرہ کیا ہے
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب اسلامی کا خراج عقیدت

رہبرانقلاب اسلامی نےکردمسلمان پیشمرگہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ کردمسلمان پیشمرگہ کے جوانوں نے میدان جنگ میں اپنی شجاعت و فداکاری کا شاندار مظاہرہ کیا ہے
رہبرانقلاب اسلامی نے کردمسلمان پیشمرگہ کے شہدا کی یاد میں سمینار کا اہتمام کرنے والی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں جو چارمئی کو انجام پائی تھی، کرد مسلمان پیشمرگہ شہیدوں کو شاندارخراج عقیدت پیش کیا -

رہبرانقلاب اسلامی کے اس خطاب کو پیر کے دن ایران کے شہر سنندج میں شہدائے کرد پیشمرگہ کی یاد میں منعقدہ سمینار میں نشر کیا گیا -

رہبرانقلاب اسلامی نے کردمسلمان پیشمرگہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایران کے ان مومن اور مخلص جوانوں کے جذبہ ایثار و فداکاری کا ذکرکیا اور فرمایا کرد مسلمان پیشمرگہ کے جوان میدان جنگ میں اتر کر اپنی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے تھے اور دوسری طرف انقلاب دشمن منافقین ان جوانوں کے اہل خانہ کا چین وسکون بھی سلب کئے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود حق اورانصاف کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کرد مسلمان پیشمرگہ کے یہ جوان اتنے سخت امتحان سے پوری طرح سرخرو اورسربلندہو کر باہرآئے -

رہبرانقلاب اسلامی نے کردستان کے علاقے میں بدامنی پھیلانے اور نتیجے میں اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کی غرض سے مذہب و مسلک کے نام پر بعض عناصرکو استعمال کرنے کی دشمن کی پالیسیوں کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا اسلامی انقلاب کے ابتدائی برسوں میں انقلاب دشمن عناصر نے اپنی پوری توانائی اس بات پر صرف کردی کہ اس علاقے کو شورش زدہ اور بدامن علاقے میں تبدیل کردیں لیکن کرد علما اور عوام کا جذبہ اور دل اسلامی انقلاب کے ساتھ تھا اسی لئے انقلاب دشمن عناصر نے بعض کرد علما کو بھی شہید کردیا -

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس خطاب میں اس حقیقت پر زور دیتے ہوئے کہ دشمن چین سے نہیں بیٹھے گا اور اس کے پاس جتنی بھی مالی،سیکورٹی اور تشہیراتی قوت ہے سب کا استعمال کرتے ہوئے اپنی دشمنی کرے گا فرمایا کہ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ دشمن، کردوں کے نام پر مسلکی مسئلے کو (حربے کے طور پر) استعمال نہیں کرسکے گا-

رہبرانقلاب اسلامی نے شیعہ و سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنے کے لئے برطانیہ کے پرانے ہتھکنڈے کا ذکرکرتے ہوئے عراق کے اہل سنت مسلمانوں کی حمایت میں امریکی کانگریس کے تازہ ترین اقدام کا حوالہ دیا اور یہ سوال اٹھایا کہ کیا حقیقت میں امریکی حکام اہل سنت سے ہمدردی رکھتے ہیں ؟

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ لوگ ہر اس چیز کےمخالف ہیں جو اسلام کی نشانی شمار ہوتی ہو اور ان کے نزدیک شیعہ و سنی میں کوئی فرق نہیں ہے-

آپ نے فرمایاکہ دشمن کے نزدیک مذہب و مسلک اختلاف و تفرقہ ڈالنے کا ایک بہانہ ہے-

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیتے ہوئےکہ دشمن کے ہاتھ سے اس بہانے کو چھین لینے کی ضرورت ہے فرمایا کہ اس سلسلے میں کرد شہدا کی یاد میں پروگرام کرنے جیسے دیگر ثقافتی اقدامات اور نوجوانوں کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے -


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے ماہ مبارک کی بھی احترام نہیں کی/ یمن ...
شیعه کے ہاتھ کا ذبیحہ کهانا حرام اور عیسائیوں کا ...
علامہ ناصرعباس جعفری کا شیخ باقرالنمر کی شہادت ...
بنگلا دیش نے سرحد پر باردوی سرنگیں بچھانے پر ...
اعش نے ایک جاپانی یرغمالی کو ہلاک کر دیا
یوم قدس کے موقع پرعراق، شام، لبنان، نائیجیریا، ...
ایران کے شہر رشت میں امربالمعروف ونہی عن المنکر ...
یوم شہادت حضرت علی مرتضیٰ ؑ، امام بارگاہ بڈگام ...
شکار پور؛ امام بارگاہ ’’کربلائے معلیٰ‘‘ کے ...
تیس ہزار مسلمانوں کے اسلام فوبیا کے خاتمہ پرمبنی ...

 
user comment