بين الاقوامی گروپ : امريكی اسلامی امور كی كونسل كے سربراہ نے اعلان كيا ہے كہ امريكہ میں صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی مسلمانوں پر حملات میں اضافہ ہورہا ہے
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿PRESS TV﴾ سے نقل كياہے زياد رمضان نے پرس ٹی وی امريكہ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہم ديكھ رہے ہیں انتخابات كی وجہ سے مسلمانوں پر حملات میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ۔ جب انتخابات كا موسم شروع ہوتا ہے نيوٹ گينگريج اور مٹ رامنی جيسے لوگ مسلمانوں كے بارے میں منفی بيانات دينا شروع كرديتے ہیں اس سے عوام یہ سمجھتی ہے كہ جس نے صدر بننا ہو وہ مسلمانوں كے خلاف بيان بازی كرے یہ بہت خطرناك بات ہے اور حكومت كو اس رویے كا مقابلہ كرنا چاہیے ۔ انہوں نے كہا ہم جيسے امريكی یہودہوں ۔ امريكی افريقيوں اور امريكی چينيوں كے حقوق كی بات كرتےہیں اسی طرح ہمیں امريكی مسلمانوں كے حقوق كا بھی احترام كرنا چاہیے۔
source : http://www.iqna.ir