اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

لیبی پارلیمنٹ کے اسپیکر: لیبیا میں قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ

کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر صالح عیسی نے بدھ کے روز اپنے ملک کے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ، آئندہ سال فروری ماہ سے پہلے ملک میں قبل از وقت صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کی تیاری کرے۔

انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ، ملک میں سخت سیاسی حالات کے پیش نظر اپنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب لیبیا کی پارلیمنٹ نے، صخیرات معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے جس کی بنیاد پر فائز السراج کی صدارت میں قومی حکومت اور صدارت کی مشترکہ کونسل تشکیل دی گئی تھی۔

یہ معاہدہ، دو ہزار گیارہ میں قذافی حکومت کے زوال کے بعد ملک میں دھڑے بندی اور تشدد و خونریزی کے خاتمے کی غرض سے طے پایا تھا۔

واضح رہے کہ لیبیا میں دو ہزار گیارہ سے بحران و بدامنی کا سلسلہ جاری ہے جہاں مغربی علاقے میں طرابلس اور مشرقی علاقے میں بنغازی کی حکومتیں قائم ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...
لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...

 
user comment