اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کے وزیراعظم پیٹرک میننگ (Patrick Manning) ، نے اپنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام کے اصولوں کو گلے لگا کر ملک کو موجودہ مالیاتی بحران سے نکالنے میں مدد کریں.

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق "نیوز ڈی ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کے وزیراعظم پیٹرک میننگ نے عیدسعید فطر کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مسلمانوں کی تعریف کرتے ہوئے اس ملک کی مسلم برادری سے اپیل کی ہے کہ ایک طاقتور قوت کی حیثیت سے ملک کی ترقی کے لئے بدستور سرگرم عمل رہیں اور ماضی کی طرح اس ملک کے استقلال و آزادی قائم رکھنے میں شریک رہیں.

انہوں نے اس پیغام میں کہا ہے: ہم پوری کوششیں بروئے کار لارہے ہیں کہ عالمی مالیاتی بحران اور اقتصادی جمود سے نکل جائیں اور اب ہمیں ماضی سے کہیں زیادہ صنعتوں کی ترقی، بچت، قناعت و کفایت شعاری، مہربانی و ملاطفت اپنانے اور صدقہ دینے کے سلسلے میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سفارش کرنی چاہئے اور ان مسائل کا مسلم خاندانوں میں پورا پورا خیال رکھا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام افراد کو ان شعبوں میں مسلمانوں کی سیرت کی پیروی کرنی چاہئے اور اگر ہم نے اسلام کی سفارشات اور تلقینات پر عمل نہ کیا تو یقیناً ترقی کرنے اور ایک طاقتور قوم میں تبدیل ہونے کے مواقع ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں گے.

ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی آبادی 1,300,000 ہے اور اس ملک کی پانچ فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے.


source : http://abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اب نئے قوانین بنا کر کسی کے ہاتھ میں نیا خنجر نہ ...
ازبكستان میں جاپانی خوش نويس كے قرآنی آثار كی ...
جنت البقیع کے مسمار شدہ مزار کی پرانی تصویر کی ...
عقیدہ مہدویت پر منعقدہ تیرہویں بین الاقوامی ...
سعودی عرب کی وہابی حکومت وہابی دہشت گردوں کی ...
عراق؛ مغربی کرکوک میں داعش نے مسجد کو مسمار کر دیا
آل خلیفہ کی جیلوں میں قیدی علماء کے ساتھ قم میں ...
افغانستان کے علاقے میرزا ولنگ میں شیعوں کی ...
سید حسن نصراللہ؛ عالم عرب میں حزب اللہ کے خلاف ...
امریکہ،اسرائیل اور وہابی افکار شیعہ اور سنی میں ...

 
user comment