ادب گروپ: اسلامی انسائيكلوپیڈيا فاؤنڈيشن كی كوششوں سےعالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا عربی زبان میں ترجمہ ہو رہا ہے جسےموسم گرما میں شائع كيا جائےگا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی انسائيكلوپیڈيا فاؤنڈيشن كی كوششوں سے عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا عربی زبان میں ترجمہ ہو رہا ہے جسے موسم گرما كے اوائل میں شائع كيا جائے گا۔
اسلامی انسائيكلوپیڈيا فاؤنڈيشن كے علمی مشير حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد حسن طارمی راد" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا میں اسلامی معارف اور علوم كی وسيع معلومات موجود ہیں جن میں قرآنی علوم، حديث، فقہ، كلام، عرفان، انبياء اور اولياء كی سيرت، اسلامی سرزمينوں كی سياسی اور جغرافيائی تاريخ جسے موضوعات كے مقالے شامل ہیں۔
انہوں نےمزيد كہا كہ عالم اسلام كا انسائيكلوپیڈيا ايك ايسا انسائيكلوپیڈيا ہے جس میں دين اسلام كی تعليمات اسلام كی پيدائش سے آج تك كے مسلمان اقوام كی تہذيب وتمدن كے موضوع پر مقالے میںموجود ہیں۔
548293