اردو
Sunday 25th of June 2017
code: 83733
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام یوم امریکہ مردہ باد کی ریلیوں کا انعقاد

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل مناتے ہوئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، شرکاء ریلیوں نے بینرز، کتبے اٹھا کر امریکا و اسرائیل کی اسلام دشمنی کے خلاف نعرے بازی کی اور امریکا کو دنیا بھر میں دہشت گردی اور بربریت کا سرغنہ قرار دیا جو اپنے بغل بچے اسرائیل کے ناجائز وجود کو تقویت دینے کی کوششیں تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہے۔یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل کے موقع پر ایک ریلی  لاہور پریس کے سامنے نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف مختلف محاذوں پر سرگرم ہیں اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنماء قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل خود بھی مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں اور اپنے آلہ کاروں کو مسلمانوں میں داخل کر کے قتل و غارت گری کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں اور نام نہاد مسلمانوں سے شام اور اردن میں صحابہ کرام کے مزارات کی بے حرمتی اور ان مزارات کو نذرآتش کرنے جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں ڈویژنل صدر علی زید ی نے اپنے خطاب میں وطن عزیز پاکستان میں بیرونی مداخلت روکنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے متفقہ کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ 16 مئی 1948 کو قائم کی گئی ناجائز ریاست اسرائیل کی نابودی کیلئے مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے پوری امت کا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں اور امت مسلمہ کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیںخطے کی مسلمان اقوام کو اپنی باہمی طاقت کا یقین ہو چلا ہے ۔بیداری کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا اور وہ وقت قریب ہے کہ جب فلسطین اور قبلہء اول آزاد ہو کر نئے اسلامی عزت و آبرو اور سربلندی کے ساتھ عالمی نقشے پر ابھرے گا۔لیبیا، تیونس، یمن، مصر اور بحرین میں شہدا کے گرتے ہوئے ہر قطر خون سے عالم اسلام میں ایک نیا مجاہد جنم لے رہا ہے ،اب ہر جگہ امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے پہلے سے زیادہ جوش و جذبے سے لگائے جائیں گے اور ہر گلی کوچہ میں امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا جائے گا!آل سعود ،امریکہ و اسرائیل کے مکروہ عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں ۔آج کا امریکہ اور اسرائیل مردہ باد دن درحقیقت عرب غدار حکمرانوں کیلئے موت کا پیغام لایا ہے۔

user comment
 

latest article

  فلسطینی قوم کو آج بھی بھوک، پیاس، افلاس، اور اقتصادی محاصرے ...
  لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 126تارکین وطن ہلاک
  داعش کے ہاتھوں موصل کی مسجد کی شہادت پرعراقی صدر اور وزیر ...
  یوم شہادت حضرت علی مرتضیٰ ؑ، امام بارگاہ بڈگام اور حسن آباد ...
  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے تہران سانحے کا انتقام ...
  ایرانی عوام دشمنوں کا منہ توڑ جواب دیں گے: رہبر انقلاب اسلامی
  مصر میں بڑی تعداد میں صحافیوں کی گرفتاری
  ہندوستان پاکستان میں آج ماہ مبارک رمضان کی انیسویں شب اور ...
  قطر کو فلسطین کی مدد کرنے پر تنہا کیا جا رہا ہے، علامہ قاضی ...
  بنگلا دیش؛ بارشوں کی شدت سے 46 افراد جانبحق