اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

عراقی فوج دریائے دجلہ کے ساحل پر پہنچ گئی

کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں عراق کی مرکزی پولیس کمانڈ نے بتایا ہے کہ موصل کے قدیم علاقے نجیفی میں ننانوے فی صد فوجی مشن مکمل ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز عراقی فوج اور پولیس فورس کے جوانوں نے النجیفی روڈ کو آزاد کرالیا ہے اور المیدان نامی محلے کو بھی جلد ہی آزاد کرالیا جائے گا۔

عسکری ذرا‌ئع کا کہنا ہے کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹے کے اندر موصل شہر کا چپہ چپہ داعشیوں کے وجود سے مکمل پاک ہوجائے گا۔اس کے بعد عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی موصل کی آزادی کا سرکاری طور پر اعلان کریں گے۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ سات جولائی کو موصل پر داعش کا قبضہ مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے اور یہ وہی دن ہے جب سات جولائی دوہزار چودہ کو ابوبکر البغدادی نے شہر کی مسجد النوری سے اپنی خود ساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا۔
ابوبکر البغدادی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ مغربی عراق سے فرار کی کوشش میں، سیکورٹی فورس کے ہاتھوں شدید زخمی ہوگیا تھا۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...

 
user comment