اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان سے بہتر کوئی سہولت کار نہیں

کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آج افغانستان میں امن کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان سفیرعمر زاخیل وال کا کہنا تھا کہ طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل ہے،داعش خطے میں پروان چڑھتا نیا درندہ ہے اور طالبان اور داعش کے درمیان بھی اقتدار کی لڑائی ہے۔

قیام امن کے لیے پاکستان کو سہولت کار قرار دیتے ہوئے افغان سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان مل کر کوشش کریں تو امن کا قیام ممکن ہے، جبکہ ایران اور سعودی عرب کا تعاون بھی افغانستان میں قیام امن کے لیے اہم ہے۔

انہوں نےساتھ ہی خطے میں جاری قیام امن کی کوششوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امن کے بارے میں بات کرنے سے پہلے امن کا مطلب سمجھنا ضروری ہے۔

افغانستان کی شورش کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ پاکستان افغانستان میں کیا کرنا چاہتا ہے۔۔؟

واضح رہے کہ رواں ماہ 5 مئی کو بلوچستان کے علاقے چمن میں مردم شماری ٹیم کو تحفظ فراہم کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں پر افغان بارڈر فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ صورتحال اختیار کرگئے تھے

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment