اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

بحرین؛ سکیورٹی اہلکار آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر میں داخل، آیت اللہ کی جان خطرے میں

بحرین؛ سکیورٹی اہلکار آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر میں داخل، آیت اللہ کی جان خطرے میں
آل خلیفہ حکومت کے گماشتے پرتشدد اور خونی کاروائیوں کے ساتھ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر میں داخل ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ حکومت کے گماشتے پرتشدد اور خونی کاروائیوں کے ساتھ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر میں داخل ہو گئے۔
بحرین کے علاقے الدراز سے ابراہیم العرادی نے خبر دی ہے کہ آل خلیفہ کے سکیورٹی اہلکار، آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے اطراف میں گھیرا لگا کر بیٹھے انکے حامیوں پر حملہ کر کے آخر کار آیت اللہ کے گھر میں داخل ہو گئے۔
انہوں نے مزید بتایا: سکیورٹی گماشتوں نے ایمبولینس کے ذریعے شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محافظ افراد کی صفوں کو شگافتہ کیا اور گھر میں گھر کو توڑ پھوڑ شروع کر دی۔
العرادی نے مزید تاکید کی کہ آل خلیفہ حکومت کے گماشتوں نے شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر بھی خونی حملہ کر کے ایک شخص کو شہید جبکہ ۱۰۰ سے زائد کو زخمی کر دیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ آیت اللہ عیسی قاسم کی جان بھی خطرے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا اس وقت آیت اللہ کا دولت خانہ مکمل طور پر سکیورٹی دستوں کے محاصرے میں ہے۔
سکیورٹی دستوں نے کئی بحرینی جوانوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment