اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں آٹھویں امام (ع) کی ضریح مطہر سے گرد و غبار ہٹانے کی تقریب

رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں آٹھویں امام (ع) کی ضریح مطہر سے گرد و غبار ہٹانے کی تقریب
عشرہ کرامت کے موقع پر مشہد مقدس میں آٹھویں امام(ع) کی ضریح مطھر سے گرد و غبار ہٹانے کا عمل رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں شروع ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر مشہد میں آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ اور شیعیان جہاں کے آٹھویں امام حضرت امام علی رضا(ع) کی ضریح مطہر سے غبار صاف کئے جانے کے معنوی ماحول میں انجام دیئے جانے والے اس عمل کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور حضرات آیات سبحانی، مصباح یزدی اور مرتضوی نیز مختلف علماء اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام بھی موجود رہے۔

اس موقع پر تلاوت کلام پاک اور اہلبیت اطہار(ع) کی شان مدح سرائی کا سلسلہ جاری رہا۔
واضح رہے کہ عشرہ کرامت یکم ذیقعدہ یعنی حضرت فاطمہ معصومہ کی ولادت باسعادت سے شروع ہوتا ہے جو آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے فرزند رسول امام حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم ولادت باسعادت تک جاری رہتا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment