اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

امریکہ روس کشیدگی میں اضافہ/ امریکہ نے روسی سفارتی عمارات پر قبضہ کرلیا

کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور روس کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی ہے امریکہ نے روسی سفارت کاروں کے نکل جانے کے بعد ہفتے کے روز روسی سفارتی عمارات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے3 روسی سفارتی عمارات کو 2 روز کے اندر اندر خالی کرنے کے احکامات دیے تھے اور ہفتے کے روز اس ڈیڈلائن سے قبل روسی سفارتی عملہ ان عمارات سے نکل گیا تھا۔

روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی حکام ان عمارات میں بغیر اجازت داخل ہو رہے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے تاہم نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ان عمارات کا معائنہ کیا گیا ہے، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا روسی سفارتی عملہ یہاں سے جا چکا ہے اور یہ عمارات محفوظ بھی ہیں۔ ادھر روس نے کہا ہے کہ وہ امریکی بد اخلاقی کا جواب دےگا۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment