اردو
Thursday 19th of September 2024
0
نفر 0

میانمار کی فوج اور پولیس کا مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری

کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی خصوصی سفیر ینگہی لی کا کہنا ہے کہ میانمار میں فوج اور پولیس مسلم اقلیت کے خلاف " انسانیت سوز جرائم" کی مرتکب ہورہی ہیں اور میانمار کی فوج اور پولیس کا مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی خصوصی سفیر نے کہا کہ میانمار میں فوج اور پولیس مسلمانوں کے خلاف " انسانیت سوز جرائم " کی مرتکب ہورہی ہیں جب کہ انہیں ان الزامات کی تفتیش کے لیے میانمار کے شورش زدہ علاقے تک آزادانہ رسائی نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں موجود پناہ گزینوں سے بات کرکے انہیں معلوم ہوا کہ صورتحال ان کی توقعات سے کہیں بدتر ہے، وہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی انکوائری کمیشن کو تحقیقات کے لیے باضابطہ درخواست بھی دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ اس سے قبل بھی روہنگی مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے پر میانمار حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناچکی ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بغداد میں مسجد کے پاس دھماکہ، ۳۱ افراد شہید اور ...
پاکستان میں داعش کا پہلا دھشتگردانہ اقدام
قم کے نامہ نگاروں نے ضریح حضرت معصومہ(س) کی صفائی ...
مسجد حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت پر ...
وہابی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران، 4 مصري ...
تہران: امیرالمؤمنین (ع) سے منسوب قرآن کی تقریب ...
آمریکہ اوریورپ میں اسلام مخالف چینلزمیں اضافہ
غير مسلموں كے لئے كيليفورنيا كی مساجد كے دروازے ...
باغیوں کے بعض اڈوں پر میانمار کی فوج کا قبضہ
سعودی عرب کے ایک متولی مسجد کا عجیب اقدام

 
user comment