میانمار میں بودھوں کے امتیازی سلوک اور عالمی مدعیوں کی نظروں کے سامنے تشدد اور دہشت گردی کا شکار روہنگیائی مسلمان سخت مشکلات کےشکارہیں۔
ابنا: غیرملکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک میں مسلمانوں کے بچے سخت بھوک سے دوچارہیں جبکہ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ کئی ہزار مسلمان ، بدھسٹوں کے حملوں کے خوف سے پناہ گزینوں کے کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ ان کیمپوں میں بھی انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کیمپوں میں وبائی امراض پھیل گئے ہیں لیکن میانمار کی حکومت اورعالمی اداروں کی جانب سے انکی کوئی امداد نہیں کی جارہی ہے۔
بعض مسلمانوں نے انہی مشکلات کی وجہ سے پناہ گزینوں کے کیمپ جانے سے انکار کردیا ہے جس سے شدت پسند بدھسٹوں کی جانب سے انہیں موت کا خطرہ لاحق ہے -
میانمار میں دس لاکھ کے قریب روہنگیائی مسلمان آباد ہیں لیکن میانمار کی حکومت انہیں اس ملک کا شہری تسلیم نہیں کرتی۔
source : http://www.abna.ir