آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت دئے جانے کے حکم کی تائید کے حوالے سے اپنے پیغام میں سعودی حکام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس ظالمانہ اقدام سے دستبردار ہو جائیں۔
اس مرجع تقلید نے اپنے پیغام میں قرآن کریم کی اس آیت (مَنْ قُتِلَ مَظْلُوماً فَقَدْ جَعَلْنا لِوَلِیهِ سُلْطاناً) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ نمر کی دیت سعودی حکومت کی سرنگونی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت یہ مت سوچے کہ شیخ نمر کی حمایت میں کوئی اٹھے گا نہیں، تمام علما، حوزات علمیہ، زندہ دل مسلمان بلکہ تمام آزاد اندیش انسان شیخ نمر کی حمایت میں قیام کریں گے اور آل سعود کو سرنگون کر کے بیٹھیں گے۔
آیت اللہ جوادی آملی نے سعودی حکمرانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناقابل بخشش جرائم سے دستبردار ہو جائیں اور اس عالم دین کا ناحق خون بہانے سے پرہیز کریں۔
source : abna24