سياسی سماجی گروپ: جمہوریہ آذربائيجان كے دارالحكومت باكو میں ۲۱ مئی كو سينكڑوں لوگوں نے مذہبی اور سياسی كاركنوں كی گرفتاری كے خلاف مظٓاہرہ كيا
ايران كی قرآنی خبرساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق سيكڑوں لوگوں نے باكو میں سياسی تشدد اور مذہبی وسياسی كاركنوں كی گرفتاری كے خلاف مظاہرہ كيا۔ ذرائع كے مطابق سكيورٹی فورسزز كے حملہ میں متعدد مظاہرين زخمی اور كچھ كو گرفتار كر ليا گيا۔ مظاہریں نے باكو كے ادبيات ميوزيم كے سامنے اجتماع كيا اور سياسی قيديوں كی رہائی كے لیے نعرے لگائے ۔ مظاہریں بلدیہ كی بلڈنگ كی طرف جانا چارہے تھے ليكن پوليس نے راستہ بند كرديا رپورٹ كے مطابق لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب سادہ لباس میں ايك شخص نے تكرار كيا جس كے بعد سكيورٹی فورسزز نے حملہ كركے متعدد مظاہرين كو گرفتار كرليا۔
source : http://www.iqna.ir