اردو
Saturday 21st of December 2024
0
نفر 0

بحرینی سکیورٹی فورسز کا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ

بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت کے سکیورٹی دستوں نے بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا ہے جس کا عوام کی طرف سے بھر پور دفاع کیا جارہا ہے۔
بحرینی سکیورٹی فورسز کا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ
بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت کے سکیورٹی دستوں نے بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا ہے جس کا عوام کی طرف سے بھر پور دفاع کیا جارہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت کے سکیورٹی دستوں نے بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا ہے جس کا عوام کی طرف سے بھر پور دفاع کیا رہا ہے۔

بحرین کی حکومت نے شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے کے بعد اب ان کا دفاع کرنے والے عوام کو کچلنے کے لئے وحشیانہ اقدامات کا آغاز کردیا ہے بحرینی سکیورٹی فورسز نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کا دفاع کرنے والے کفن پوش افراد پر حملہ کیا ہے جبکہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا دفاع کرنے والے مدافعین نے بھی سکیورٹی فورسز کے بہیمانہ اقدامات کا مقابلہ شروع کردیا ہے۔ بحرینی عوام کا کہنا ہے کہ شیخ عیسی قاسم ان کی ریڈ لائن ہیں اور شیخ عیسی قاسم کے تحفظ کے لئے وہ ہر قسم کی جاں فشانی اور قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

اطلاعات کے مطابق الدراز علاقہ کے الفداء اسکوائر پر عوام دوسرے علاقوں سے جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بحرینی علماء بھی کفن پہن کر عوام کے آگے آگے میدان الفداء کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

بحرینی عوام نے آخری سانس تک آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا دفاع کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ شیخ عیسی قاسم کے گھر کی حفاظت کرنے والوں نے شی‌ح عیسی قاسم کے گھر کے سامنے نماز با جماعت ادا کی۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شکار پور؛ امام بارگاہ میں دھماکہ، 75 شہید اور زخمی
مراجع تقلید نے حجت الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی کی ...
امریکہ میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ
عراق میں شیعہ گروہوں کے رہنما ایک میز پر جمع
آیۃ اللہ حسینی بوشہری: تکفیریت سے بڑھ کر اس وقت ...
الشرقیه کی شیعہ مساجد بند کی جارہی ہیں
تیونس کا جدید آئین، اسلامی شریعت کے مطابق ہونا ...
داعش عراق پر امریکی حملے سے وجود میں آیا
سپریم کورٹ کی جانب سے یونیورسٹیوں میں پردے کی ...
صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاری جاری

 
user comment