اردو
Wednesday 8th of May 2024
0
نفر 0

سری لنکا؛ سیلاب میں متاثر ہونے والوں کے لیے ایران کی امداد

کولمبو میں قائم ایرانی سفارتخانے کے تعاون سے اسلامی جمہوریہ ایران نے سری لنکا میں بارش اور سیلاب کے متاثرین کیلئے امدادی کھیپ بھیج دی.

ایرانی سفارتخانے نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ امدادی سامان 'ماتارا' اور 'گنگا رمئیا' مندر کے علاقوں میں موجود متاثرین کے لئے بھیج دی گئی ہے.

اس کے علاوہ فراب کمپنی کے تعاون سے سری لنکا کے محکمہ دفاع کو امدادی سامان پہنچا دیا گیا جسے متاثرین خاندانوں کے درمیان تقسیم کیا جائے گا.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں سری لنکا کے مختلف حصووں میں شدید سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کیا.

انہوں نے سری لنکا کی قوم، حکومت بالخصوص متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا.

تفصیلات کے مطابق، سری لنکا میں بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 146 افراد ہلاک جبکہ 112 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں.

سرکاری رپورٹس کے گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی تیز بارشوں کی وجہ سے علاقے میں سیلابی ریلے آئے جس سے اب تک 146 لوگ ہلاک اور پچاس ہزار سے شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے.

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حماس كی جانب سے توہين اسلام كے بارے میں فرانسيسی ...
آئرلينڈ كو اسلامی معيشت كی شناخت اور اس سے ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
ایران اور امارات کا گیس کی برآمد پر تبادلہ خیال
زائرین حسینی کی خدمت کرنے والا سب سے چھوٹا خادم
ایک اور ایرانی کمانڈر کی شام میں شہادت
صہيونی حكومت كی يونيورسٹی سے ہر سال ۲۵۰ ماہرين ...
اسلامی بينك كاری سيمينار كی بحرين ۱۷ویں ميزبانی ...
شام کے دو شیعہ علاقوں پر تکفیریوں کا حملہ، دو ...
ایران ہمیشہ سے ایک عظیم بحری طاقت رہا ہے: ایرانی ...

 
user comment