اردو
Friday 8th of November 2024
0
نفر 0

شیخ عیسی قاسم کے حامیوں پر آل خلیفہ کے گماشتوں کا خونی حملہ

شیخ عیسی قاسم کے حامیوں پر آل خلیفہ کے گماشتوں کا خونی حملہ
آل خلیفہ کے مزدوروں اور گماشتوں نے آج بروز جمعرات کو بحرین کے علاقے الدراز میں شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر دھرنا دینے والے افراد پر خونی حملہ کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ کے مزدوروں اور گماشتوں نے آج بروز جمعرات کو بحرین کے علاقے الدراز میں شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر دھرنا دینے والے افراد پر خونی حملہ کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر حکومت کے مظالم کے خلاف پر امن دھرنا دینے والے افراد پر سکیورٹی دستوں نے حملہ کر کے کئی افراد کو زخمی کر دیا۔
سکیورٹی اہلکاروں نے بیس گاڑیوں کے ذریعے احتجاج کرنے والوں کو اپنے گھیرے میں لیا اور ان پر چھرے دار بندوقوں سے گولیاں چلائیں۔
اس حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
آل خلیفہ کے گماشتوں نے الدراز کے علاقے کے ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا۔
سکیورٹی اہلکاروں کے حملے کے بعد ہر طرف سے اللہ اکبر کی آوازیں بلند ہونے لگیں اور لوگوںکی بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر شیخ عیسی قاسم کے گھر کی طرف مارچ کیا۔
 لوگوں کا ہجوم دیکھ کر سکیورٹی اہلکاروں کو علاقہ چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔

واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا گھر گزشتہ ۷ مہینوں سے سکیورٹی دستوں کے زیر نظر ہے۔ جبکہ استبدادی حکومت کی جانب سے شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو منسوخ کئے جانے کے بعد بحرین میں انقلابی تحریک کے اندر کافی شدت پیدا ہو گئی ہے اور عوام ہر آئے دن ظالم حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شیخ نمر کو پھانسی دینا آل سعود کی بچگانہ حرکت ہو ...
اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے دنيا كے سب ...
تركی میں قومی آذان مقابلوں كا انعقاد
انڈونیشیا کے بزرگ علماء کا آستان قدس رضوی کی ...
انجمن شرعی کے صدر دفتر پر اراکین کا اجلاس، اربعین ...
سوئڈن کي مسجد سے پہلي بار اذان کي آواز
نائیجیریا میں دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے 57 ...
سعودیہ میں سویڈش سفیر کی مسلم امہ سے معافی
ایم ڈبلیو ایم کی تین روزہ کنونشن ’’پیام وحدت‘‘ ...
چرچ اسکینڈلز کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ

 
user comment