اردو
Friday 8th of November 2024
0
نفر 0

انجمن شرعی کے صدر دفتر پر اراکین کا اجلاس، اربعین انتظامات کو حتمی شکل

سرینگر/ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اراکین و عاملین کا خصوصی اجلاس تنظیم کے صدر دفتر پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت تنظیم کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی۔ اجلاس میں شہدائے کربلا کے چہلم (یوم اربعین) کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی
انجمن شرعی کے صدر دفتر پر اراکین کا اجلاس، اربعین انتظامات کو حتمی شکل

سرینگر/ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اراکین و عاملین کا خصوصی اجلاس تنظیم کے صدر دفتر پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت تنظیم کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی۔ اجلاس میں شہدائے کربلا کے چہلم (یوم اربعین) کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں چارماہ سے جاری ہمہ گیر احتجاجی تحریک کے دوران شہید ہوئے نہتے مظاہرین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ہزاروں زخمیوں بالخصوص آنکھوں کی بینائی کے حوالے سے متاثرین کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اجلاس میں وادی کے اطراف و اکناف میں جاری فورسز کی بربریت ، ائمہ جمعہ و خطیب حضرات کی نظر بندی ، بالخصوص تاریخی جامع مسجد سرینگر کو مقفل رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی چار ماہ سے مسلسل نظر بندی اور بحیثیت امام جمعہ و جماعت مرکزی امام باڑہ بڈگام موصوف کو 128دن سے اپنے دینی و منصبی فرائض سے محروم رکھنے کی حکومتی کاروائی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس میں حکومتی طرز عمل کو ناقابل برداشت قراردیا گیا۔

اجلاس میں آغا صاحب کی خانہ نظر بندی کو ختم کرنے کا زوردار مطالبہ دہرایا گیا تاکہ موصوف کو اپنے دینی و منصبی فرائض کی انجام دہی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آسکے ۔ دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے سینکڑوں حامیوں نے تنظیم کے سربراہ کی مسلسل خانہ نظر بندی کے خلاف موصوف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سرکاری دہشت گردی ، دینی معاملات میں حکومتی مداخلت کے خلاف زوردار نعرے بازی کرتے ہوئے آغا صاحب کی خانہ نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جامع ایٹمی سمجھوتے کا مسودہ آئندہ چند دنوں میں ...
اسلامی كتابوں كی اشاعت ؛ آج كی دنيا كے مسائل حل ...
الازہر کے حیرت انگیز بیان پر نجف اشرف کے مرجع ...
ایران کی خارجہ پالیسی حکمت سے بھرپور ہے: سینئر ...
شیخ نمر کو پھانسی دینا آل سعود کی بچگانہ حرکت ہو ...
اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے دنيا كے سب ...
تركی میں قومی آذان مقابلوں كا انعقاد
انڈونیشیا کے بزرگ علماء کا آستان قدس رضوی کی ...
انجمن شرعی کے صدر دفتر پر اراکین کا اجلاس، اربعین ...
سوئڈن کي مسجد سے پہلي بار اذان کي آواز

 
user comment