۔ آیت اللہ العظمیٰ سید محمد تقی مدرسی نے کربلا میں اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ شیخ نمر کو سزائے موت دینا سعودی حکمرانوں کی بچگانہ حرکت ہو گی۔
عراق کے اس مرجع تقلید نے مزید بیان کیا: شیعت کی تاریخ کے اوراق، خون اور شہداء سے بھرے پڑے ہیں اور یہ دھمکیاں ہمیں کمزور نہیں بنا سکتیں۔
انہوں نے اس بات پر مزید تاکید کرتے ہوئے کہ شیخ نمر کو سزائے موت دینے کی فکر کرنا بھی بچگانہ اقدام ہے کہا: ایسا اقدام تو ایک نادان بچہ بھی نہیں کرتا۔
آیت اللہ مدرسی نے کہا کہ ہر مشکل کے حل کے لیے بہت سارے راستے موجود ہوتے ہیں انسان کو چاہیے کہ آسان طریقے سے مشکل کو حل کرے اور پیچیدہ راستوں سے دوری اختیار کرے۔
قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ شیخ نمر کئی سال حضرت آیت اللہ العظمیٰ مدرسی کے شاگرد رہے ہیں۔
سعودی سپرئم کورٹ نے گزشتہ ہفتے آیت اللہ شیخ نمر کی سزائے موت کے حکم کی تائید کر دی ہے۔
source : tebyan