سياسی سماجی گروپ: تركی كے شہر "الازيق" میں مذہبی امور كے ادارے نے 30 جون كو قومی آذان مقابلے عزت پاشا مسجد میں منعقد كئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق "الازيق" شہر كے معروف مذہبی عالم پيامی گونگور نے اس بارے میں كہا: آذان اسلام كی دنيا اہم نشانيوں میں سے ہے۔ اس لئے خوبصورت قرائت اور قواعد كے مطابق موذن كا آذان دينا بہت اہميت كا حامل ہے۔
انہوں نے مزيد كہا: تركی كا مذہبی امور كا ادارہ صحيح قرائت كے ساتھ آذان دينے والے افراد كی استعداد بڑھانے كے لئے یہ مقابلے ہر سال منعقد كرا رہا ہے۔
اس مقابلے كا اختتامی مرحلہ "الازيق" شہر میں منعقد ہوگا۔ رپورٹ كے مطابق دس افراد كے درميان آذان كا مقابلہ ہوگا جس كے بعد جيوری كے فيصلے كے مطابق برتر افراد كا انتخاب كيا جائے گا۔
source : http://www.iqna.ir/